Tag: بھارت مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، عارف علوی نے دنیا کے سامنے مسئلہ اٹھا دیا

    مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، عارف علوی نے دنیا کے سامنے مسئلہ اٹھا دیا

    ٹوکیو: صدر مملکت عارف علوی نے جاپان سمیت دنیا کے مختلف سربراہانِ مملکت کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرتےہوئے مقبوضہ وادی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کےشہنشاہ کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت اور حکومت کےاعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اورخاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بھی شرکت کی۔

    صدرمملکت عارف علوی نے تقریب میں شریک ہونے والے مختلف سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف ممالک کے وفود کو مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن اور انتہائی مشکل ہے۔

    مزید پڑھیں: جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کی تقریب، صدر عارف علوی بھی شریک

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کےحق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    بعد ازاں صدرمملکت نے مختلف ممالک کے سربراہان کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی اور ترقی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں، غیرملکی سرمایہ کار نادر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں ایز آف ڈوئینگ بزنس کویقینی بنانےکے لیے بھی اقدامات کیےجارہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کی سرزمین قدرتی حسن سے بھی مالا مال ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے،  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، یو این سیکریٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے کیے گئئے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر پر جاری بھارت کی فوجی بربریت کیخلاف ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا، جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو، یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بھی پہنچایا گیا، خط میں انسانی حقوق اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔