Tag: بھارت میں انتخابات

  • بھارت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    بھارت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، 12 ریاستوں کی 88 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاراشٹرا، کیرالا، اتر پردیش، راجستھان، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی، بھارتی انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کی اصلیت دی گارڈین کی رپورٹ میں آشکار ہو گئی۔

    جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مخالفین کے مابین منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مقابلہ اور تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو، تاہم مودی کا بھارت دونوں خصوصیات سے محروم ہے۔

    بھارتی ووٹرز کے مطابق مودی کے زیر اقتدار کرپشن اور دولت کی غیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، بھارتی انتخابات سے متعلق دی گارڈین کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کے عوام کو اپنا مینڈیٹ مودی کو دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے۔

    الیکشن مداخلت کیس، ٹرمپ کیخلاف کارروائی صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان

    دی گارڈین کے مطابق مودی سرکار ایک جانب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، تو دوسری جانب انتخابات سے پہلے ہی جیت کا اعلان کرتی نظر آتی ہے، اپوزیشن جماعت کے اکاؤنٹس منجمد ہونا، تمام اہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری، استغاثہ کا بطور ہتھیار استعمال اور بی جے پی کو 1.25 بلین کی امداد حاصل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا۔

  • وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    وزیر اعظم کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد، مودی کا اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابات میں  کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد دی گئی ، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کے لیے الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

    بھارت کے پارلیمانیانتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    پاکستانی وزیر اعظم کی مبارک باد کے ردعمل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے لکھا:  میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

    الیکشن میں کانگریس اتحاد 94 نشستیں حاصل کر سکی، جب کہ عام آدمی پارٹی کا صفایا ہوگیا۔نریندر مودی بھارت میں پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں جو پانچ سالہ دور کے بعد ایک بار پھر برسر اقتدار آ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بھی مودی کو ان کی متاثر کن کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

  • بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ : ووٹنگ آج ہوگی

    بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ : ووٹنگ آج ہوگی

    نئی دہلی : بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں بھی انتخابی ڈھونگ رچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں آج11اپریل سے لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا، بھارت سے آزادی پانے کی جدوجہد کرنے والی چار ریاستوں میں بھی انتخابی ڈھونگ رچایا جائے گا۔

    بھارت میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوگا، دوسرا 18 اپریل، تیسرا 23 اپریل، چوتھا 29 اپریل، پانچواں 6 مئی، چھٹا 12 مئی اور ساتواں 19 مئی کو ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر سمیت چار ریاستیں ایسی ہیں جو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاستی جبر کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھی نام نہاد ووٹنگ کرائی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کا انتخابی ڈھونگ پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

    سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہائی وے استعمال کرنے والے کشمیریوں کو کاغذی رسید دینے کے بجائے ہاتھ پراسٹمپ لگانا غیرانسانی سلوک ہے۔

    آسام، چھتیس گڑھ، ناگا لینڈ میں بھی عوام بھارتی مظالم کے شکنجے سے نکلنے کے لئے جان کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان ریاستوں میں بھی کل بھارتی انتظامیہ طاقت کے زور پر ووٹنگ کا ناٹک رچائے گی۔

    تری پورہ، میزو رام اور منی پور کے لوگ بھی بھارت کے آمرانہ رویے اور ذیادتیوں سے آزادی پانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور بھارت کے جبر سے ڈرکر زبردستی ووٹ ڈالنے پر راضی نہیں۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بیس ریاستوں کی اکیانوے نشستوں کے لئے ووٹنگ کل ہوگی۔