Tag: بھارت میں پھنسے

  • بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی  وطن واپس پہنچ گئے

    بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی محنت رنگ لے آئی، لاک ڈاون کے دوران بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ، پاکستانی شہریوں کی واپسی کے  لیے پاکستان کی جانب سے واہگہ اور بھارت نے اٹاری بارڈر کو ایک روز کے لیے خصوصی طور پر کھولا گیا۔

    پاکستانی شہری لاک ڈاون سے قبل بھارت گئے تھے، لاک ڈاون کے باعث پاکستانی شہری بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے، پاکستانی شہری گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، دہلی اور راجھستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

    دو سو پاکستانیوں کی واپسی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    اس سے قبل رواں سال 28 مئی کو کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی، واہگہ بارڈرز  کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے تھے، ،تمام پاکستانی عزیزواقارب سےملنےکیلئےبھارت آئے تھے۔

    خیال رہے بھارت میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 67 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

    کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

    لاہور : لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی واہگہ بارڈرکےراستے کل وطن واپس پہنچیں گے،تمام پاکستانی عزیزواقارب سےملنےکیلئےبھارت آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ورونالاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت میں پھنسے ایک سواناسی پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے، پاکستانی شہریوں کی واپسی واہگہ بارڈرسے ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے رشتے داروں سے ملنے بھارت جانے والےایک سواناسی پاکستانی مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،دہلی،مہاراشٹر،ہریانہ اورپنجاب کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

    یہ پاکستانی آج بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرپہنچیں گے اورکل واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان واپس آئیں گے، زرائع کا کہنا ہے کہ واپس آنیوالے پاکستانیوں کو 72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔

    اس سے قبل گذشتہ ماہ بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا تھا۔

  • بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

    بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچ گئے، واپس آنیوالےپاکستانیوں کو72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستےواپس وطن پہنچناشروع ہوگئے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری رات امرتسرمیں گزارنے کے بعد واپس پہنچنا شروع ہوئے ، واپس آنیوالے پاکستانیوں کو 72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی مختلف بھارتی ریاستوں سے نجی گاڑیوں پرواہگہ پہنچے جبکہ متعددپاکستانی گزشتہ رات ہی اٹاری بارڈرپہنچ گئے تھے اور بی ایس ایف نے گزشتہ رات آنیوالے پاکستانیوں کو واپس بھیج دیاتھا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا تھا۔