Tag: بھارت میں کرکٹ

  • بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا

    بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا

    بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارتی گجرات میں ہندو غنڈوں نے تشدد کرکت مسلمان کو قتل کردیا۔

    بھارت میں اقلیتیں عرصہ دراز سے ہندو انتہا پسندی اور تشدد کا شکار ہیں، مودی سرکار نے اقتدار میں آتے ہی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا۔

    مودی کے بھارت میں  اب کرکٹ میچ کھیلنا بھی مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا، حال ہی میں مودی کے گڑھ گجرات میں ہندو غنڈوں کے ہاتھوں مسلمان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔

     گجرات میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے  قتل کر دیا۔

    ہندو توا کے حامی غنڈوں کی جانب سے مسلم کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں اچھا مظاہرہ کرنے کی مخالفت پر ماحول میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

    مقامی لوگوں کا کہنا  تھا کہ  میچ سے پہلے ہی  ہندو انتہا پسندوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنا دیا تھا، سلمان وہرہ نامی مسلمان تماشائی پر حملے سے قبل ہی نشے میں دھت ہندو بلوائی اسٹیڈیم میں مسلم تماشائیوں کو ہراساں کر رہے تھے۔

     مقامی لوگوں نے بتایا کہ میچ میں 5000 تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے، بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کے لیے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔

    مودی کے بھارت میں نفرت اور انتہاپسندی کا شکار مسلمانوں کے حق میں اب عالمی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔

  • بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد مذاق بن گیا، شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

    بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد مذاق بن گیا، شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ پھر سر اٹھانے لگا، امکان ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، حیدر آبادکرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔

    حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔

    حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ معاملے پر بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہے، جبکہ  10 اکتوبر کو پاکستان اورسری لنکا کا میچ ری شیڈول ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے تین سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی تھی۔

    پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھاچونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے 1  روز پہلے کیا گیا تھا۔

     پاکستان سری لنکا کامیچ پھر دو روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے۔