Tag: بھارت ٹیم

  • بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل آفریدی کی طبیعت خراب

    بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل آفریدی کی طبیعت خراب

    کولکتہ: بنگلادیش کے خلاف میچ سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی لیکن اب بوم بوم فٹ ہیں اور میچ کھلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور قومی ٹیم کی کپتانی شاہد آفریدی ہی کریں گے اس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کپتان شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے جب کہ قومی ٹیم بنگال ٹائیگرز سے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی سپہ سالار کے بغیرقومی کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کی اورکپتان نے ہوٹل میں آرام کیا، بخارکے باعث آفریدی پری میچ کانفرنس میں بھی نہ آئے اور ہیڈ کوچ کویہ ذمہ داری انجام دیناپڑی۔

    تاہم ٹیم مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ آفریدی کی طبیعت اب ٹھیک ہے، بخار اتر گیا ہے، بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا

    ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا

    ڈھاکہ: ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج سابق چیمپیئن بھارت اورمیزبان بنگلادیش کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

    ڈھاکا کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کون بنےگا شیر اورکون ہوگا ڈھیر فیصلے کی گھڑی آگئی،بنگال ٹائیگرزکےپاس ایشین چیمپیئن بنےکاسنہری موقع ہے مارو یا مرجاؤ، بھارت اوربنگلادیش میں آج گھمسان کارن پڑے گا۔

    بھارتی سورماایونٹ کےافتتاحی میں بنگال ٹائیگرزکے ارمان ٹھنڈے کرچکےہیں، بنگلادیش اس شکست کابدل لےکرتاریخ رقم کرواسکتی ہے، بھارت نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں جگہ تو بنگلادیش کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی۔ میزبان ملک نےسری لنکا اورپاکستان کوہراکرفائنل میں جگہ بنائی۔

    فائنل کیلئے بنگلادیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کاامکان ہے، بھارت ٹیم میں روی چندرایشون، راویندر جدیجا اور اشیش نہرا کی واپسی ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔