Tag: بھارت پانی

  • لگتا ہے بھارت پانی جمع کر کے پاکستان بھیج رہا ہے تاکہ نقصان زیادہ ہو، احسن اقبال

    لگتا ہے بھارت پانی جمع کر کے پاکستان بھیج رہا ہے تاکہ نقصان زیادہ ہو، احسن اقبال

    نارووال (27 اگست 2025): احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ لگتا ہے بھارت پانی جمع کر کے پاکستان بھیج رہا ہے تاکہ نقصان زیادہ ہو۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے آبی جارحیت کی ہے اور پانی کو ہتھیار بنایا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کیساتھ ورکنگ انفارمیشن رکھتا تو نقصان کم ہوتا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ پانی جمع کر کے پاکستان بھیج رہا ہے تاکہ نقصان زیادہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ نارووال تاریخ کی بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ اور اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ یہ وہ آفت ہے اسےموسمیاتی تبدیلی کہتے ہیں۔ 2022 میں ہم نے بدترین سیلاب دیکھا تھا، جس نے سندھ اور بلوچستان کو سمندر میں تبدیل کر دیا تھا۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ہے کہ یہ وہ نئی آفت ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اور سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا اور صف بندی کرنی ہے۔ ہمیں مستقبل کی آفتوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کرتارپور کے دورے کے موقع پر وہاں ریسکیو کاموں کی نگرانی کی اور بتایا کہ میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

  • بھارت کا دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

    بھارت کا دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

    لاہور: خدشہ ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑا جا رہا ہے، مظفر آباد آزاد کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے، آزاد کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام دریا کے کنارے پر جانے سے اجتناب کریں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

    ادھر دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث وسیع علاقے زیر آب آ گئے ہیں، روجھان میں سینکڑوں ایکڑ پرکپاس اور مونگی کی فصل تباہ ہو گئی ہے، کئی گھر زیر آب آ چکے ہیں، دوسری طرف سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم نہیں ہو سکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : بھارت کی آبی دہشت گردی : دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا۔

    فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دس گھنٹے کے دوران ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ بھارت فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے، حال ہی میں بھارت نے ایل او سی کے اِس پار شہریوں پر کلسٹر بم بھی پھینکے تھے۔