Tag: بھارت پر حملہ

  • بھارت پر حملہ : پاکستانی فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ

    بھارت پر حملہ : پاکستانی فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملکی فضائی حدود دوپہر بارہ بجے تک ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فضائی آپریشن دوپہر بارہ بجے تک عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ بھارتی حملے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے قومی اور نجی ائیرلائن کی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں، اسلام آباد کی فضائی حدود میں فی الحال کوئی پرواز ان روٹ نہیں۔

    لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی، نجی ایئرلائن کی بیرون ملک سے لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر آنے والی دو پروازیں کوئٹہ موڑ دی گئیں۔

  • بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش بھارت پر حملہ کردے، ریٹائرڈ بنگلادیشی میجر جنرل

    بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش بھارت پر حملہ کردے، ریٹائرڈ بنگلادیشی میجر جنرل

    ڈھاکہ : بنگلادیش کے سابق جنرل فضل الرحمان نے پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں حکومت کو بھارت پر حملے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کی صورت میں سابق بنگلہ دیشی میجرجنرل فضل الرحمان نے بنگلہ دیش کو بھارت پر حملے کا مشورہ دے دیا۔

    ریٹائرڈ میجرجنرل فضل الرحمان سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان پرحملہ کرےتوبنگلہ دیش بھارت پرحملہ کردے۔

    ریٹائرڈبنگلہ دیشی میجرجنرل نے بھارت کی ساتوں شمال مشرقی ریاستوں پر قبضے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کشیدہ صورتحال میں اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلا دیش کو بھی بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پرحملہ کرکے ان پر قبضہ کرلینا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستوں پر قبضے کیلئے بنگلہ دیشن کو چین سے تعاون لینا چاہیے، میرامشورہ ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کو چین کیساتھ بات چیت شروع کردینی چاہیے۔