Tag: بھارت چھوڑ دیا

  • ویڈیو: آئی پی ایل کی ایک ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران اچانک بھارت چھوڑ دیا، وجہ کیا ہے؟

    ویڈیو: آئی پی ایل کی ایک ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران اچانک بھارت چھوڑ دیا، وجہ کیا ہے؟

    بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک ٹیم ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر اچانک بیرون ملک روانہ ہو گئی ہے۔

    بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18 واں ایڈیشن تنازعات کے ساتھ جاری ہے۔ جاری ٹورنامنٹ کے دوران سابق چیمپئن ٹیم اچانک لیگ ادھوری چھوڑ کر بیرون ملک روانہ جا چکی ہے۔

    یہ ٹیم سابق چیمپئن آئی پی ایل سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) ہے جو بھارت سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس آر ایچ انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے نکلانے کے لیے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیجا گیا ہے۔

    ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو شکستوں کے بھنور سے نکالنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہل خانہ سمیت مالدیپ بھیجا گیا ہے جہاں انہیں لگژری ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑیوں کو ملک سے روانہ ہوتے اور مالدیپ میں سیر وتفریح سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔

     

    واضح رہےکہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ابتک سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 9 میچز کھیل کر صرف تین میچز ہی جیت پائی ہے۔ سابق چیمپئن کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے اب اگلے تمام میچز بہت اہم ہیں۔ ایس آر ایچ کاق اگلا میچ جمعہ 2 مئی کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہے۔

  • رابن اتھاپا نے بھارت کیوں چھوڑا؟ کرکٹر نے افسوسناک وجہ بتادی

    رابن اتھاپا نے بھارت کیوں چھوڑا؟ کرکٹر نے افسوسناک وجہ بتادی

    بھارت کے سابق بیٹر رابن اتھاپا نے بھارت چھوڑنے کی وجہ بتادی، حال ہی میں کوہلی کے بعد بھارت چھوڑنے والے وہ دوسرے کرکٹر ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ دُبئی میں مقیم ہیں، انھوں نے وہاں گھر بنا لیا ہے اور اب انکا وہیں مستقل رہنے کا ارادہ ہے، ایک پوڈکاسٹ میں رابن نے بتایا ہے کہ وہ بنگلورو چھوڑ کر دُبئی شفٹ ہو گئے ہیں تاکہ ان کے بچے ٹریفک سے بچ سکیں۔

    سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ بنگلورو چھوڑ دیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو ایسی جگہ رکھنا مناسب نہیں سمجھتا جہاں آپ اپنی آدھی زندگی ٹریفک میں ہی گزار دیں، میری نقل مکانی کی وجہ بھی یہی بنی۔

    اتھپا نے یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا کہ حال ہی میں وہ اور ان کی فیملی بنگلورو کے ٹریفک جام میں ساڑھے 4 گھنٹے تک پھنسے رہے تھے۔

    کرکٹ نے بتایا کہ بیٹی ٹرینٹی جب پیدا ہوئی تھی تو اس کی طبیعت خراب رہتی تھی، کلینک گھر سے 3.5 کلومیٹر دور تھا تاہم اس سفر کو طے کرنے کے لیے 45 منٹ لگتے تھے اور واپس گھر لوٹنے میں انھیں 4.30 گھنٹے لگتے تھے۔

    اتھپا کا کہنا تھا کہ وہ اس سفر کے لیے بچے کا دودھ اور کھانا بھی گاڑی میں رکھتے تھے، وقت کی اس بربادی سے بچنے کے لیے ملک ہی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اس سے قبل ویرات کوہلی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر لندن فیملی کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے ہیں، کوہلی اس وقت بارڈر- گواسکر ٹرافی کھیلنے آسٹریلیا میں ہیں۔