Tag: بھارت کا انکار

  • بھارت کے انکار کے بعد کونسا ملک ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ہے؟

    بھارت کے انکار کے بعد کونسا ملک ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ہے؟

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے بھارت کی جانب سے انکار کردیا گیا ہے، تاہم ایونٹ کس ملک میں ہوسکتا ہے وہ نام سامنے آگیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے بعد زمبابوے T20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے، یہ ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر بنگلہ دیش میں 3 اکتوبر سے شروع ہونا تھا تاہم اب شنید یہ ہے سیاسی ابتری کی وجہ سے شاید وہاں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو۔

    ممکنہ طور پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقام کی تبدیلی بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایونٹ کی میزبانی سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد متبادل میزبان کے طور پر زمبابوے کے ساتھ ساتھ یو اے ای پر بھی غور کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ آئی سی سی منگل 20 اگست تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے صاف انکار کردیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

    بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، لیکن ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا ہے۔

    جے شاہ نے کہا کہ مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، ہم ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

  • راجستھان میں‌ شادی طے، بھارت کا کراچی کی لڑکی کو ویزا دینے سے انکار

    راجستھان میں‌ شادی طے، بھارت کا کراچی کی لڑکی کو ویزا دینے سے انکار

    کراچی: مودی سرکار کے جنگی جنون کے سبب ایک شادی بھی کھٹائی میں پڑگئی، بھارت نے کراچی کی دلہن کو راجستھان کا ویزا دینے سے انکارکردیا.

    دو ملکوں کی کشیدگی نے دو پیار کرنےو الوں کے ارمانوں کا خون کردیا،پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایک لڑکا لڑکی کی شادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔

    اطلاعات کے مطابق راجستھان کے لڑکے اور کراچی کی لڑکی کا رشتہ پکا ہے لیکن بھارتی حکومت نے دونوں کے درمیان ولن بنتے ہوئے کراچی کی لڑکی کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس کے سبب یہ شادی کھٹائی میں پڑگئی۔

    راجسھتان کے نوجوان نے بتایا کہ میری ہونے والی بیوی کو تاحال ویزا نہیں ، شادی نومبر میں طے ہے لیکن ویزا ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے سبب اس کا یہاں آنا ممکن نہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے سبب نومبر میں یہ شادی ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا۔

  • بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    نئی دہلی: بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا اورکہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے سبب سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے ممکن ہے کچھ اور ممالک بھی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی بیان کے مطابق حکومت نے سارک کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے حملوں اور بیرونی مداخلت کے سبب موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ہونے والی 19ویں سارک کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکام نے اس فیصلے سے سارک (ساؤتھ ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن) کے نیپال چیئر کو آگاہ کردیا ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریجنل کوآپریشن اور دہشت گردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سارک کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں‌ ہوگی۔

    بھارتی حکام نے تاحال آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

    دوسری جانب رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بھارتی حکام نے ہمیں اب تک آگاہ نہیں کیا، بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔