Tag: بھارت کا پاکستان پر حملہ

  • جوابی کارروائی پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی، بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ

    جوابی کارروائی پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی، بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ

    اسلام آباد: بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو آج اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے شرکا کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کے اِن کیمرہ اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردِ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    [bs-quote quote=”خطے میں کشیدگی افغان امن عمل کو بھی متاثرکر سکتی ہے، پاکستان کے پڑوسیوں کے بارے میں کوئی جارحانہ عزائم نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ان کیمرہ بریفنگ”][/bs-quote]

    پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ میں کہا گیا کہ واضح پالیسی ہے ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، بھارت ٹھوس شواہد دیتا تو پورے خلوص سے کارروائی کرتے، بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا، جوابی کارروائی کرنا پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی۔

    مزید کہا گیا کہ خطے میں کشیدگی افغان امن عمل کو بھی متاثرکر سکتی ہے، پاکستان کے پڑوسیوں کے بارے میں کوئی جارحانہ عزائم نہیں، بھارت کو باور کرایا ہم جوابی کارروائی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی دراندازی کے معاملے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں، دوست ممالک کے ساتھ ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔

    وزیر خارجہ نے اجلاس میں کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کو اعتماد میں لیا، بین الاقوامی برادری کا مثبت جواب مل رہا ہے، دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں، بھارت کو بھی امن کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

    سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ اطمینان بخش رہی، بھارتی دراندازی پر پاکستان نے دندان شکن جواب دیا۔ ذرایع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قوم کی امنگوں کے مطابق دشمن کو جواب دیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پارلیمان سے بھی بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

    یاد ر ہے کہ آج صبح پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا، پاکستانی جانب گرنے و الے جہاز کے دونوں پائلٹ حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے بر وقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    بالاکوٹ: اے آر وائی نیوز نے بھی بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا، نیوز ٹیم نے بالاکوٹ پہنچ کر حقیقت پوری دنیا کو دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے بالاکوٹ میں جس جگہ کو دہشت گردوں کا کیمپ قرار دیا وہاں آبادی تھی ہی نہیں، نیوز ٹیم نے جابہ میں جا کر پے لوڈ سے بننے والے گڑھے بھی دیکھے۔

    [bs-quote quote=”ٹیم نے دیکھا کہ دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ کوئی لاش ملی، نہ ہی کوئی آبادی تھی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ٹیم نے بتایا کہ کیا ہزار کلو گرام کے بموں سے اتنے چھوٹے گڑھے پڑتے ہیں، ویڈیو میں غیر آباد پہاڑی علاقے میں بکھرے مٹی اور پتھرصاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درخت تنے سے ٹوٹا پڑا ہے، ٹیم نے دیکھا کہ دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ کوئی لاش ملی، نہ ہی کوئی آبادی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم سب سے پہلے اس جگہ پہنچی جہاں پے لوڈ گرایا گیا، اور بھارتی حملے کی حقیقت بے نقاب کر دی، اینکر پرسن ارشد شریف نے بھارتی دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا۔

    بھارتی طیارے نے جلدی بھاگنے کے لیے جہاں پے لوڈ گرایا وہاں ایک گڑھا بن گیا ہے، وہاں ایک درخت بھی ملا جس کو نقصان پہنچا۔ پے لوڈ کے گرنے سے صرف ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز حقیقت دنیا کو بتاتا رہے گا، بھارت کے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھاتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے چھپ کر وار کی کوشش کی لیکن پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو ان کی اوقات دکھا دی، بھرپور ایکشن پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

  • پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    اسلام آباد: سینیٹر جاوید عباسی نے پڑوسی ملک بھارت کی شرپسندانہ کارروائی پر کہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، ہم پاکستان کو اپنی ماں سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، پاکستان کے بیٹے اس کے لیے اپنی جان دے دیں گے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بھارت کی جارحیت کے مقابلے پر آج ساری قوم یک جا ہے، اور ایک پیغام دے رہی ہے۔

    انھوں نے یہ بات باور کرائی کہ قوم دشمن کے مقابلے میں متحد ہے، یہاں اب نہ کوئی اپوزیشن ہے نہ حکومت ہے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، قوم کا ہر فرد پاکستان کی افواج کے پیچھے کھڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس کا جواب دے گا: وزیر خارجہ

    خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے اور پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا۔

    انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جگہ کا معائنہ کروایا جائے گا، ہیلی کاپٹرز تیار ہیں بس موسم تھوڑا بہتر ہو جائے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیارے داخل ہوئے تھے، 2 بج کر 58 منٹ پر بھارتی طیارے واپس جا چکے تھے۔ پاک فضائیہ کے خوف سے بھارتی طیارے پاکستان حدود سے نکل چکے تھے، ’بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں‘۔