Tag: بھارت کا یوم آزادی

  • مسلم امہ کی قیادت پر یقین ہے، امید ہے مایوس نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    مسلم امہ کی قیادت پر یقین ہے، امید ہے مایوس نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے، اب کشمیر کا مقدمہ سلامتی کونسل ہی میں لڑیں گے، مسلم امہ کی قیادت پر پورا یقین ہے، امید ہے مسلم امہ مایوس نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں کشمیر کے ساتھ یک جہتی اور بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس سے شاہ محمود نے بھی خطاب کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے کل غور فرمائے گی، حالات غیر معمولی ہیں اس لیے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے، مودی کی 5 اگست کی چال کو پاکستان اور کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح یک جا ہونا ہوگا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ یہ سیاست کا نہیں کشمیر کاز کا وقت ہے، مودی ہٹلر کا کردار پیش کر رہا ہے، سلامتی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مودی سرکار نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی توجہ افغانستان میں امن پر تھی، زلمے خلیل سے کہا تھا پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، لگتا ہے کوئی سازش ہو رہی ہے، ہم بھارت کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخی یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، ہم کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دیں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ہمیں مسلم امہ کی قیادت پر پورا یقین ہے، امید ہے مسلم امہ مایوس نہیں کرے گی، ہماری حکومت کا اعزاز ہے کہ معاملے کو سلامتی کونسل لے کر گئے، سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔

    انھوں نے کہا کہ یورپی یونین چاہتی ہے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کشمیر سے لا تعلق نہ ہو، یورپی یونین نے بھی مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کو خط لکھا۔

    شاہ محمود نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز سے گزارش ہے مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کریں، کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوئی، 50 سال بعد مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا، مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی بے چینی ہے۔

  • کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج پوری قوم متحد ہوکر یوم آزادی منا رہی ہے، کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ دنیا کا ہر صاحب ضمیر شخص بھارت کے متنازعہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کر چکا ہے۔

    کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں، بھارت نہیں جانتا کہ اس کا سامنا کس قوم سے ہے، ہم سینے میں گولی کھاتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے اور کل بھارت کا ہوم آزادی ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس سلسلے میں کل بروز جمعرات کی شام یوم سیاہ پر ریلی منعقد کی جارہی ہے۔

    تمام پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ قوم ہے شہادت جس کا مطلوب و مقصود ہے، آزادی کی نعمت کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو اس سے محروم ہیں، کل پوری قوم بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

    آزادی کے لیے ہمارے بزر گوں نے لازوال قربانیاں دیں، قیام پاکستان کے بعد یہ قوم پھر ایک انقلاب آفرین دور سے گز رہی ہے، آج سب سے بڑی ضرورت اتحاد کی ہے۔

  • بھارت کے یوم آزادی پر آسام اور منی پور میں چار دھماکے

    بھارت کے یوم آزادی پر آسام اور منی پور میں چار دھماکے

    نئی دہلی : بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریاست آسام اور ریاست منی پورمیں دو الگ الگ مقامات پر ہلکی نوعیت کے 4 دھماکے ہوئے ہیں جس میں کسی قسم کا جانی اورمالی نقصان نہیں ہواہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں 70 واں یوم آزادی منایا جا رہاہے اس موقع پر ریاست آسام کے علاقہ میں دو ہلکی نوعیت کے دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے ہیں،دھماکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیے گئے۔

    جب کہ دوسری جانب بھارت کی ریاست منی پور میں بھی دو دھماکے ہوئے ہیں،دھماکے دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیے گئے جن کی نوعیت اتنی شدید نہ ہونے کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

    سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علیحدگی پسند گروہ ملوث ہو سکتے ہیں اس قسم کی کارروائی میں منی پور اور آسام کی علیحدگی پسند تنظیم یونائیڈیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (یو ایل ایف اے) کے ملوث کے شواہد ملے ہیں۔

    واضح رہےرواں مہینےمیں ریاست منی پورمیں کئی دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے ایک دھماکہ بارڈر سیکیورٹی فورس پر کیا گیا تھا جس میں ایک نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آسام اور منی پور میں کیے گئے دھماکوں کا نشانہ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار تھے جس میں چند اہلکار زخمی بھی ہوئے تا ہم سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔