Tag: بھارت کا یوم جمہوریہ

  • بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    سری نگر : دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیری آج یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے، بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابقبھارت کے70ویں یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہوگی۔

    بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبرکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بدترین ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی، بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی عوام آج70واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔

  • بھارت کا یوم جمہوریہ، ٹرمپ نے شرکت سے انکار کردیا

    بھارت کا یوم جمہوریہ، ٹرمپ نے شرکت سے انکار کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے، بھارت نے اگلے سال ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

    امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جاسکیں گے، ان کی مصروفیات میں امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال بھارت 26 جنوری کو اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے، 1947 میں آزادی کے بعد 26 جنوری 1950ء کو بھارت نے اپنا نیا آئین اپنایا تھا۔

    مزید پڑھیں: مودی عالمی رہنماؤں کے گلے پڑنے لگے

    ایک سال قبل نریندر مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکا کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی، مودی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ ہمیں میزبانی کا موقع دیں گے۔

    خیال رہے کہ ایران سے تیل اور روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت کے امریکا سے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    اوباما امریکا کے وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی تھی، تقریب میں پریڈ کے دوران طیاروں نے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے اوباما کو سلامی دی تھی۔

  • بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

    بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

    سری نگر : بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کودبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی جبکہ  میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک اورسید علی گیلانی گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے نمازجمعہ کے بعداحتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 3نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج بھی کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں آباد کشمیری آج بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی عوام آج 69 واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔