Tag: بھارت کرکٹ بورڈ

  • بھارت کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی

    بھارت کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی

    بی سی سی آئی نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹیسٹ سیریز غیر جانبدار مقام پر کرانے کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ  (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے مستقبل میں کوئی منصوبہ نہیں کیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کرکٹ مصروفیات کو آگے نہیں برھانا چاہتے۔

    پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹریو میں پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2013 میں دونوں ٹیموں نے آخری بار باہمی ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس میں گرین شرٹس نے ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے ہرایا تھا۔

  • روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

    روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

    ڈھاکہ: بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما انگھوٹھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد شامی اور رویندر جڈیجہ بالترتیب کندھے اور گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    بورڈ نے روہت شرما کی نجری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کے علاج کے لیے ممبئی میں ماہرین کو  چیک کروائیں گے‘‘، اس وجہ سے وہ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

    دوسرے ٹیسٹ میں روہت شرما کو شامل کرنے کے لیے بھارت کرکٹ بورڈ بعد میں فیصلہ کرے گا  تاہم پہلے ٹیسٹ کے لیے روہت شرما کی جگہ ابھیمنیو ایشورن کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔