Tag: بھارت کشمیریوں پر

  • بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا، ناکامی اس کا مقدر ہے، مشعال ملک

    بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا، ناکامی اس کا مقدر ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے مگر ناکامی اس کا مقدر ہے، بھارت کو کشمیری عوام نہیں بلکہ وہاں کی سرزمین چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیری نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو پچاس روز گزر گئے، لوگ گھروں میں قید، ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

    نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔

    تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بنیں۔

    کشمیر اسٹیڈیز کا مضمون طلبہ کو یونیورسٹیوں میں پڑھانا چاہیے تاکہ طلبہ کو کشمیر کے مسئلے پر مکمل گرفت ہو اور بین الاقوامی سطح پر وہ کشمیر کے مسلے کو بہتر طور پر پیش کر سکیں۔

  • وزیراعظم کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے موقع پر کہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔