Tag: بھارت کو جواب

  • بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے منگلہ کور کے زیراہتمام ہیمر اسٹرائیک مشقوں کا جائزہ لیا۔

    ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

     

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے جواب فوری اور بھرپور ہوگا، پاکستان علاقائی امن کےلئے پُرعزم ہے۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور دفاع کےلئے تیار ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریں گی۔

    فیلڈ فائرنگ رینجز کے دور کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف سید جنرل عاصم منیر کی جانب سے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اورعزم کو سراہا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-reply-pakistan-army-chief-gods-mercy-faisal-vawda/

  • بھارت کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز

    بھارت کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز

    اسلام آباد: ایل او سی پر فائرنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزپاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

    رابطے کے دوران بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی اور پاکستان کے ڈی جی ایم او نے وادی نیلم میں مسافروں کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے پر احتجاج کیا۔

    بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا اظہار مذمت، انڈین ہائی کمشنر کی طلبی

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر رابطے کے دوران پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں تاہم جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کے انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بھارتی جارحیت: مشیر خارجہ سینیٹ کے اجلاس میں‌ طلب

    چیئرمین سینیٹ نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل ایوان میں طلب کرکے اراکین کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    آج بدھ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید اور پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے، آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے متفقہ طور پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔

  • را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے، راحیل شریف، جرمنی میں خطاب

    را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے، راحیل شریف، جرمنی میں خطاب

    برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو، بھارتی خفیہ ادارے را سمیت دشمن ایجنسیاں معصوم افراد کا خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف جرمنی پہنچ گئے جہاں یو ایس سینٹ کام کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ  کشمیر کی صورتحال پر دنیا بھر میں غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے اور نہیں چاہتا کہ کشمیر جیسا تاریخی مسئلہ حل ہو درحقیقت را سمیت دشمن ایجنسیاں خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمان کے مطابق راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردوں کے نظریات کو مسترد کرچکی ہے،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور کمین گاہیں ختم کرد ی ہیں،پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف جواں مردی سے لڑ رہی ہیں۔

    افغنستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے،ہمسایہ ممالک کے مخلص تعاون کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔