Tag: بھارت کی ہٹ دھرمی

  • بھارت کی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

    بھارت کی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

    بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو اپنی حدود میں داخل نہ ہونے دیا، اس کے مقابلے میں طیارے کو کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا، بزنس جیٹ دبئی سے ہوتا ہوا سندھ سے بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔

    طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی احمدآباد کے اوپر روکا گیا، طیارے کو پہلے احمدآباد کی فضائی حدود میں 45 منٹ تک چکر کاٹنے کی ہدایت کی گئی، 45 منٹ بعد طیارے کو بھارتی فضائی حدود سے واپس جانے کا کہا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بزنس جیٹ سندھ کی حدود میں چکر لگاکر واپس پاکستان سے دبئی چلاگیا، بزنس جیٹ کو پاکستان کے بعد بھارتی فضائی حدود سے گزر کر تھائی لینڈ جانا تھا۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے

    بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نے اب تک ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔

    بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہوگا افتتاحی تقریب آج بھارتی شہردہلی میں منعقد ہوگی، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے۔

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی، بلائنڈورلڈ کپ میں بھارت ، پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، نیپال کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔

  • آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

    آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

    اسلام آباد :  سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی آبی ماہرین نے 3ماہ گزرنےکےباوجودپاکستان کادورہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی آبی ماہرین نے 3ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اس حوالے سے پاکستان نے بھارت کو دورے کے لیے 3 مراسلے بھی بھجوائے۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور پاکستان نےبھارتی انڈس واٹرکمشنر ، وفد کو پراجیکٹس کی سائٹ انسپکشن کرانی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد نے لازمی دورہ کرنا ہے کیوںکہ بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں طے تھاکہ بھارتی وفد بھی دورہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کےتحت سال یکم اپریل سےشروع ہوتا ہے ، یکم اپریل کے بعد بھارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے نئی دہلی میں 2روزہ مذاکرات میں حصہ لیا تھا ، 8رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ نے کی تھی۔

    واہگہ بارڈر پر انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے بتایا تھا کہ بھارتی سائیڈ نے ہمارے موقف کوپوری توجہ سےسنا، پرامیدہیں کہ ہرسال اب یہ میٹنگ کاسلسلہ چلتا رہے گا، میٹنگ میں بھارتی پراجیکٹ پرٹیکنیکل اعتراضات اٹھائےتھے، اعتراضات پر غور کرنے کی گارنٹی دی گئی اور بھارتی حکام نے پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستانی وفد کےاعتراضات پربھارت نےسنجیدگی سےغورکی یقین دہانی کرائی تھ

  • بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کے طیارےکیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کے طیارےکیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، پاکستان کی جانب سے مودی کے طیارے کیلئے فضائی حدود کی اجازت ملنے پر بھارت نے اومان ایران کے راستے جانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اخلاقیات اورخیرسگالی کے اظہار پر بھارت میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ملی تو بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ تبدیل کردیا۔

    پاکستان سے اجازت ملنے پر بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے لئے اومان ایران کے راستے جانے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کاجہازپھر بھی کچھ دیرکیلئےپاکستانی فضائی حدودمیں ہوگا۔

    بھارت نے مودی کے طیارے کیلئےفضائی حدودکی اجازت مانگی تھی، یہ درخواست شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے تناظر میں کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے مودی کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی

    بھارت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 13 جون کو بشکک جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں، طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

    بعد ازاں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فیصلے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند کردی گئی تھی ، بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوبی ایشیاء کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی تھی اور کہا تھا بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے والی فضائی حدود تاحال بند رہے گی۔

  • کرتارپور راہداری: پاکستان نے مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دیں، بھارت کا مثبت جواب

    کرتارپور راہداری: پاکستان نے مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دیں، بھارت کا مثبت جواب

    اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس بار مثبت جواب آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتارپور راہ داری کے لیے 2 تاریخیں دے دی ہیں۔

    [bs-quote quote=”بھارت نے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کر سکتا ہے، جب کہ دو طرفہ بنیاد پر بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں کرتارپور کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی، ہمیں بھارت سے مثبت رویے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرتارپور راہ دراری کے لیے تاریخوں کی تجویز پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے جواب میں پاکستان کی پیش کش پر خوش آمدید کہا، پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا، بھارت نے حامی بھر لی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری: پاکستانی پیش کش پر بھارت کی ایک بار پھرہٹ دھرمی

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارت نے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے راہ داری پر ٹیکنیکل میٹنگ کی تجویز دی گئی ہے، بھارت نے انجینئرز کی ملاقات کی تجویز ٹیکنیکل میٹنگ کے تحت دی۔