Tag: بھارت کے الزامات

  • سینیٹ میں بھارت کے الزامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ میں بھارت کے الزامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد : سینیٹ میں بھارت کے الزامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، جس میں بھارت کے تمام الزامات مسترد کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی ، ایوان میں معمول کی کاروائی معطل کی گئی۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد میں دہشت گردی کی تمام اشکال کی شدید مذمت کی گئی۔

    جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بے گناہ شہریوں کا قتل پاکستانی اقدار کے خلاف ہے، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    قرارداد میں کہنا تھا کہ بھارت کی من گھڑت مہم، جھوٹے پروپیگنڈے کی سینیٹ نے مذمت کی اور بھارت کا انڈس واٹر معاہدہ معطل کرنا جنگی اقدام کے مترادف قرار دیا گیا۔

    متن میں کہا گیا کہ پاکستان ہرقسم کی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستانی قوم امن کی حامی، خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

    مزید پڑھیں : کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ماضی جیسا جواب دیں گے، اسحاق ڈار کا بھارت کو پیغام

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کا احتساب کیا جائے، بھارتی حکومت بدنیتی پر مہم چلا رہی ہے۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کرتے ہوئے اظہار خیال میں کہا کہ کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ جان لے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، قومی سلامتی نے بھی کہا ہے کہ کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی طرف سےپاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا افسوسناک ہے، پہلگام میں سیاحوں کی ہلاک پر ہمیں تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسرمسترد کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑعوام کی لائف لائن ہے۔

  • ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید "][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح کردیا پاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا بھارت نےجنگ کی تومندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیا کے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہو یا جنگ 20 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے، اگر بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    عمران خان نے کہا تھا واضح کہتا ہوں یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتا،بات چیت سےمسائل حل ہوتےہیں، جس طرح افغانستان میں ڈائیلاگ سےمسئلہ حل ہوایہاں بھی ایسےہی ہوگا۔