Tag: بھارت گرمی

  • بھارت میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو سے 19 افراد ہلاک

    بھارت میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو سے 19 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ممالک کی طرح بھارت بھی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، نئی دہلی میں صرف 3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، جبکہ نوئیڈا سمیت شمالی بھارت بھی شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دہلی کے لوک نایک جے پرکاش اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی زد میں آنے والوں میں اکثریت مزدوروں اور سائیکل رکشہ چلانے والوں کی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر  کی عمر 60  سال سے زیادہ  ہیں، جبکہ اسپتالوں میں داخل کرائے جانے والے بیشتر افراد الیکٹرو لائٹ ڈیفیشینسی، ہیٹ اسٹروک اور بخار میں مبتلا ہیں۔

    ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں بعض مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، بھارت میں اب تک موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

  • بھارت: گرمی میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا

    بھارت: گرمی میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا

    بھارتی شہر حیدرآباد میں اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مونڈا مارکیٹ اور بیگم پیٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرمیوں کی آمد سے قبل ہی حیدرآباد شہر میں دھوپ کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہری بھی حیران ہیں۔

    تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجندر نگر، مہدی پٹنم، کیپرا، سرور نگر، چارمینار، جوبلی ہلز، خیریت آباد میں بھی درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔

    جبکہ مونڈا مارکیٹ، حیات نگر اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اگلے دو روز تک نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، لوگوں کو اس سلسلے میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔