Tag: بھارت

  • بھارت کے ایک ہی روز میں ایف بی آر  کی ویب سائٹ پر 1684 سائبر حملوں کا انکشاف

    بھارت کے ایک ہی روز میں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر 1684 سائبر حملوں کا انکشاف

    اسلام آباد : پاک بھارت جنگ کے دوران ایف بی آر کی ویب سائٹ پر 1684 سائبر حملوں کا انکشاف سامنے آیا، تاہم تمام حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بزنس کمیونٹی نے انفارمیشن لیکج کے خدشے کا اظہار کیا گیا۔

    بزنس کمیونٹی نے کہا کہ بزنس مین اپنے بھائی سے بھی لین دین کی معلومات خفیہ رکھتا ہے، ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر اراکین کو بریفنگ اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو دور کیا۔

    ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو حامد عتیق کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں بزنس کمیونٹی کا دہائیوں کا ڈیٹا پڑا ہوا ہے، اگر پہلے کسی کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا تو آگے کسے لیک ہوگا۔

    ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکشاف کیا بھارت نے ہم پر 1684 سائبر اٹیک کیے لیکن کچھ نہیں لے سکے، صرف ملتان سے ایک وکیل کا ڈیٹا لیک ہوا تھا، ایف بی آر کا سسٹم سائبر حملوں کے خلاف انتہائی مضبوط ہے، ہیکنگ کی ان کوششوں کو PRAL (پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ) نے ناکام بنا دیا، جس نے FBR کا ڈیٹا غلط ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رکھا۔

    مزید پڑھیں : ریاستی اداروں کے لیے سائبر رسک آڈٹ کرانا ضروری قرار دے دیا گیا

    سیشن کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رجسٹرڈ کاروباروں کے لیے نقد لین دین کی حد 200,000 روپے سے بڑھا کر 2.5 ملین روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

    اس وقت ملک میں تقریباً 200,000 رجسٹرڈ ٹریڈرز اور 30,000 رجسٹرڈ مینوفیکچررز ہیں، ممبر آپریشنز حامد عتیق سرور نے کمیٹی کو بتایا کہ سالانہ تقریباً 80 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا رہے ہیں۔

  • خاتون نے خود اپنے ہی ایکسیڈنٹ کی ویڈیو کس طرح بنائی؟

    خاتون نے خود اپنے ہی ایکسیڈنٹ کی ویڈیو کس طرح بنائی؟

    ویڈیو بنانے کا جنون آج کل بہت سے لوگوں کو ہے، خاتون نے خود ہی اپنے ایکسیڈنٹ کی ویڈیو بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی خاتون کی ایک عجیب اور چونکا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر ٹریفک قوانین پر عمل نہ کیا جائے تو بائیک کی سواری ساتھ بیٹھے ڈرائیور کےلیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    دہلی سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام صارف پرینکا نے ایک کلپ شیئر کی ہے جوکہ ان کے ساتھ ہی پیش آئے حادثے کی ہے، کیپشن میں انھوں نے بتایا کہ کس طرح ریپیڈو بائیک سواری نے اسے ہلا کر رکھ دیا۔

    پرینکا نے دعویٰ کیا کہ ریپیڈو بائیک ڈرائیور نے اسے یہ کہہ کر ہیلمٹ نہیں دیا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ خود بھی نہیں پہنتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس نے منزل تک پہنچنے کے لیے کئی بار سڑک پر غلط رخ اختیار کیا، انسٹا پوسٹ میں پرینکا نے کہا "شاید یہ پہلا موقع ہو جب میں نے بائیک پر خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔”

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جو کہ بائیک پر بیٹھ کر ویڈیو بنا رہی تھی، کہ اچانک بائیک گرجاتی ہے اور ایکسیڈنٹ کی ساری ویڈیو بھی ریکارڈ ہوجاتی ہے۔

  • بھارت محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت پر رضامند، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع

    بھارت محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت پر رضامند، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع

    بھارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ڈھاکہ میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت پر رضامند ہوگیا

    پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل ڈھاکا میں ہوگا، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرےگا، بھارت وڈیو لنک کے ذریعے اے سی سی اجلاس میں شرکت کرے گا،

    بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے بھی میٹنگ میں شرکت کیلئے اپنا نمائندہ ڈھاکا بھیج دیا ہے، اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں بھارت شرکت کرے گا یا نہیں؟ اہم خبر

    رواں برس 3 اپریل کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالا ہے جبکہ انھوں نے رواں ماہ 24 جولائی کو نئی باڈی کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کیا۔

    تاہم گزشتہ دنوں بھارت بنگلہ دیش سے سیاسی تناؤ کی وجہ سے اس اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آیا تھا اور رکن ممالک سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق لابنگ شروع کر دی تھی۔

    رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پرکشش آفرز بھی کی گئی تھیں۔

    آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے بھی اس کے لیے لابنگ کی تھی جس کے بعد سری لنکا اور اومان نے بھارت کے موقف کی حمایت کی تھی، تاہم اکثر رکن ممالک اے سی سی اجلاس کا انعقاد ڈھاکا میں چاہتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/asian-cricket-councils-annual-meeting/

  • چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت  کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔

    لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے برہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    چین نے تبت اور بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔

    این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق ڈیم سے بجلی کی فراہمی تبت اور دیگر خطوں کیلئے یقینی بنائی جائے گی، نیا ڈیم چین کے تھری گورجز سے بھی بڑا ہوگا جس سے بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین اثرات متوقع ہے۔

    اس منصوبے میں 5 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بنائے جائیں گے اس پر 1.2 ٹریلین یوان کی سرمایہ کاری کی جانے کا امکان ہے، ڈیم کی تکمیل کے بعد بھارت کے لاکھوں شہریوں کو سنگین ماحولیاتی اور آبی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے بھارت پانی کی لڑائی چاہتا تھا چین نے اس کی ہی حکمت عملی کا مزہ چکھا دیا، بھارت کی آبی جنگ چھیڑنے کی سازش اسی کے گلے پڑ گئی، چین نے برہم پترا پر ڈیم کا آغاز کرکے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

  • بھارت میں پھنسے برطانوی لڑاکا طیارے نے بالآخر اڑان بھرلی

    بھارت میں پھنسے برطانوی لڑاکا طیارے نے بالآخر اڑان بھرلی

    نئی دہلی(23 جولائی 2025): برطانوی شاہی بحریہ کا جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بھارت میں گراؤنڈ رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں پانچ ہفتوں سے پھنسے برطانوی لڑاکا طیارے نے بالآخر اڑان بھرلی، رائل نیوی کا جدید ترین ایف 35 چودہ جون کو کیرالہ کے ساحلی علاقے کے قریب پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ہائیڈرولک سسٹم اور معاون پاور یونٹ میں خرابی کے باعث وہ دوبارہ پرواز کے قابل نہ رہا، 6 جولائی کو برطانوی ماہرین کی ٹیم مرمت کے لیے تھریو اننتھ پورم ایئرپورٹ پہنچی۔

    بھارت میں اگر مرمت ممکن نہ ہوتی تو فائٹر جیٹ کو کھول کرسی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے لے جانے کی تجویز بھی زیرِ غور تھی۔

    واضح رہے کہ یہ برطانوی طیارہ برطانوی شاہی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف وہیلز پر تعینات تھا، ایف 35 طیارے کا شمار دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے طیاروں میں ہوتا ہے۔

  • پاکستان سے فضائی جنگ میں شکست، بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان سے فضائی جنگ میں شکست، بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا

    حالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبترناک شکست کے بعد بھارت نے اپنے مگ21 فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بھارتی دفاعی حکام نے منگل 22 جولائی جاری بیان میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ 62 سال کی سروس کے بعد ستمبر 2025 تک اپنے مگ 21 لڑاکا جیٹ طیارے کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، انھیں تیجس جنگی طیارے (ایل سی اے) مارک 1A سے تبدیل کیا جائے گا۔

    حکام نے بتایا کہ مگ21 طیارے کو آپریٹ کرنے والے اسکواڈرن اس وقت راجستھان کے نل ایئر فورس بیس میں تعینات ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں کی تباہی : برطانوی اخبار نے پاکستان ایئر فورس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

    ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس سال ستمبر تک مگ 21 لڑاکا طیارہ کو مرحلہ وار ہٹاے دے گی انھیں مزید استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    یہ بات قبل ذکر ہے کہ مگ21 ہندوستان کا پہلا سپرسونک جیٹ طیارہ ہے جسے سابق سوویت یونین کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 1963 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا، اس طیارے کو 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھی استمعال کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جنگ میں بھارت کے تقریباً 5 سے 7 طیارے تباہ ہوئے تھے جن میں رافیل سمیت مگ 29 طیارے بھی شامل تھے، بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد کئی بڑے دفاعی فیصلے کیے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/india-and-france-over-the-dassault-rafale-fighter/

  • بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اچانک استعفیٰ دے کر بی جے پی کو حیران کر دیا

    بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اچانک استعفیٰ دے کر بی جے پی کو حیران کر دیا

    نئی دہلی: بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پیر کی شام طبی وجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

    بھارتی صدر دروپدی مرمو کو لکھے اپنے استعفیٰ کے خط میں دھنکھر نے کہا کہ وہ ’’صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے‘‘ کے لیے استعفیٰ دے رہے ہیں جو فوری طور سے مؤثر ہوگا۔

    بی جے پی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نائب صدر کے اس اچانک اقدام سے حیران رہ گئی، جگدیپ دھنکھر کا استعفیٰ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے دن کے بعد آیا ہے، جہاں اُن سے راجیہ سبھا کے چیئرمین کی حیثیت سے اہم اجلاسوں کی صدارت کرنے کی توقع کی جا رہی تھی، انھوں نے آج منگل کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت بھی کرنی تھی۔


    بھارتی ایئرلائنز نے اپنے طیاروں میں سفر کرنیوالے مسافروں کو خبردار کردیا


    جگدیپ دھنکھر نے لکھا کہ وہ طبی مشوروں کو عمل کرنے کے لیے بھارتی آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

    74 سالہ جگدیپ دھنکھر نے 2022 میں بھارت کے 14 ویں نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا، اور وہ 2027 میں اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرنے والے تھے۔ ان کا اپوزیشن کے ساتھ مسلسل تصادم رہا، اپوزیشن نے ان کے خلاف ایک غیر معمولی مواخذے کی تحریک بھی پیش کی تھی جسے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے مسترد کر دیا تھا۔

  • مودی کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری سے عین وقت پر انکار کردیا

    مودی کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری سے عین وقت پر انکار کردیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوبڑا دھچکا لگا ہے، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات ختم کردیے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دکن ہیرالڈ نامی اخبار نے بتایا کہ برازیل نے بھارتی میزائل سسٹم کی خریداری کیلئے مذاکرات ختم کردیے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیل کے بعد سے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی

    ڈیفنس ایکسپریس نے بتایا کہ سسٹم کا جدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر مذاکرات ختم ہوئے، برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے۔

    برازیلی افواج کی طلب کے برعکس بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    ڈیفنس ایکسپریس نے مزید بتایا کہ برازیل نے پرانے ورژن کو "فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا، معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5ارب بھارتی روپے ہے۔

    دکن ہیرالڈ نے بتایا کہ برازیل اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پرغور کررہا ہے، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indias-missile-program-become-an-embarrassment-to-modi-govt/

  • بھارت کے لیے پھر شرمندگی، امریکی صدر کو بھی 5 بھارتی جنگی طیارے گرنے کا یقین

    بھارت کے لیے پھر شرمندگی، امریکی صدر کو بھی 5 بھارتی جنگی طیارے گرنے کا یقین

    واشنگٹن: امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت کے لیے شرمندگی کا موقع فراہم کر دیا، ٹرمپ کو بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران 5 بھارتی جنگی طیارے گرنے کا یقین ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن سینیٹرز کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب میں کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 5 جنگی طیارے گرائے گئے، صورت حال انتہائی خراب تھی اور ایٹمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

    امریکی صدر نے کہا میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، اور دونوں کو جنگ روکنے اور امریکا سے ٹریڈ ڈیل کی آفر کی۔ خیال رہے کہ بھارت اس بات کا مسلسل انکار کر رہا ہے کہ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔


    امریکا کی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی


    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنا رہے ہیں، کیوں کہ کرپٹو کرنسی ٹریڈ میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاک بھارت براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی کی، اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں، کیوں کہ جنگ بندی کے باوجود دونوں جنوبی ایشیائی حریفوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ سے جب سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ’’ہم دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے براہ راست رابطے میں رہیں۔‘‘

  • ’بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی شرارت کر سکتا ہے‘

    ’بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی شرارت کر سکتا ہے‘

    اسلام آباد (18 جولائی 2025): وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی شرارت کر سکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی ومنصوبہ بندی کا اجلاس سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر احسان اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام پر بریفنگ دی اور آبی ذخائر منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی شرارت کر سکتا ہے۔ بھارتی شرارتوں سے نمٹنے کے لیے آبی ذخائر تعمیر کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم 2030 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ مہمند ٹیم پر بھی کام کو بھی تیز تر کیا جائے گا۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 1047 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال 1100 ارب کے ہدف میں سے 96 فیصد فنڈز خرچ کیے گئے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ اخراجات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان 2025 تک دنیا کی ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہونے والا تھا، لیکن 2018 میں مصنوعی رجیم چینج کی وجہ سے ترقی کا عمل رک گیا۔ 2018 سے 2023 تک کا تیار کردہ پانچ سالہ منصوبے پر عمل نہیں کر سکے۔ بعد میں 2022-23 میں پانچ ستونوں کی بنیاد پر دوبارہ پلان تیار کیا۔

    وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے عدم تسلسل سے پیچھے رہ گیا۔ لیکن دنیا میں گزشتہ 60 سال میں ہونے والی تبدیلیوں کا سفر اگلے چھ سال میں طے ہوگا۔ ایک ہزار زرعی

    ماہرین کو تربیت کیلیے چین بھیج رہے ہیں اور ان میں سے 300 کو بھیجا جا چکا ہے۔
    احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد اور دنیا کے دیگر ملکوں سے کم ہے۔ سرکاری اداروں کو ہر سال ایک ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں ماہ اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں دونوں ملکوں میں پانی کی تقسیم کا ’’سندھ طاس معاہدہ‘‘ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کا یہ معاہدہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ عالمی بینک اس کا ثالت ہے اور معاہدے کی رو سے کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔

    https://urdu.arynews.tv/indus-waters-treaty-between-pakistan-and-india-documents/