Tag: بھارت

  • سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجنے والے نوجوان پر لڑکی کے دوستوں کا بدترین جسمانی تشدد

    سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجنے والے نوجوان پر لڑکی کے دوستوں کا بدترین جسمانی تشدد

    نوجوان نے دوستی ختم ہونے کے بعد بھی اپنی سابق دوست کو نامناسب پیغامات بھیجے، جس پر 8 سے 10 لڑکوں نے اسے عبتر کا نشان بنادیا۔

    بھارتی شہر بنگلورو میں نوجوان لڑکے کو مشتعل افراد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا کیوں کہ وہ اپنی سابق گرل فرینڈ کو نامناسب اور غیرموزوں قسم کے پیغامات بھیج رہا تھا، 8 سے 10 لوگوں نے پہلے اسے اغوا کیا پھر اسے بری طرح مارا پیٹا اور نجی اعضا کو بھی نشانہ بنایا۔

    ملزمان میں سے ایک نے لڑکے پر تششد کرنے کی ویڈیو بھی بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ کشال نامی لڑکے کو بری طرح پیٹ رہے ہیں۔

    لڑکے کے نجی اعضا پر بھی شدید تشدد کیا جارہا ہے جبکہ ایک فلم کا حوالہ دے کر دھمکی دی جارہی ہے کہ اسے بھی ویسے ہی قتل کردیا جائے گا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ نوجوان ان سے رحم کی درخواست کررہا ہے مگر اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشال اپن کالج کی دوست کے ساتھ تعلقات میں تھا مگر انھوں نے دوسال بعد اپنی راہیں جداکرلی تھیں، کچھ مہینے پہلے اس کی سابق گرل فرینڈ نے کسی اور لڑکے سے دوستی کرلی جس پر کشال مشتعل ہوگیا۔

    اس نے اپنی سابق دوست کو نامناسب اور غیرشائستہ پیغامات بھیجے، جس کے بعد اس لڑکی، اس کے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے کشال کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اب تک اس کیس میں 8 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

  • پاکستان کیخلاف جنگ میں 4 بھارتی پائلٹ سمیت 250 سے زائد فوجی ہلاک ہونے کا انکشاف

    پاکستان کیخلاف جنگ میں 4 بھارتی پائلٹ سمیت 250 سے زائد فوجی ہلاک ہونے کا انکشاف

    آپریشن سندور بھارت کے لیے کلنک کا ٹیکہ بن گیا، جنگ کے دوران 4 بھارتی پائلٹ ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ صرف ایل اوسی پر250 سے زائد فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکتیں تسلیم نہ کرنے پر شدید اندرونی دباؤ کا شکارہے، بھارت پہلے جانی نقصان سے انکار کرتا رہا تاہم دباؤ بڑھا تو سب تسلیم کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت کو بڑا جانی نقصان ہوا، صرف ایل اوسی پر 250 سے زائد فوجی مارے گئے۔ہلاکتوں میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے سات فوجی بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ 10 انفینٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں بھارت کے 5 اہلکار ، ہیڈکوارٹر 93 انفینٹری بریگیڈ میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا تین رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت چار پائلٹس بھی ہلاک ہوئے جبکہ آدم پورایئربیس پر مارے گئے جدید ایس400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : انڈیا کے خلاف پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کا مہارت سے استعمال کیا، بھارتی نائب آرمی چیف

    ادھم پور ایئربیس پرایئر ڈیفنس یونٹ کے 9 بھارتی اہلکار ، راجوڑی میں 2 ، اڑی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    12 انفنٹری بریگیڈ اڑی، پٹھان کوٹ اور اُدھم پورمیں بھی بھارت کو بھاری نقصان ہوا تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک جانی نقصان چھپاتی رہی۔

    بھارتی حکومت اور فوج پر دباؤ بڑھا تو اعزازت دینے کے لئے فہرست تیار کرنا پڑی اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں پرشدید دباؤ کی وجہ سے اب سو سے زائد فوجیوں کوایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف سمیت متعدد اہلکار پاکستان سے شکست کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    بھارت پہلے جانی نقصان سے انکار کرتا رہا لیکن بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں پرشدید دباؤ کی وجہ سے اب سو سے زائد فوجیوں کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بھارت میں  ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس بندش کے ایک دن بعد بحال

    بھارت میں ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس بندش کے ایک دن بعد بحال

    نئی دہلی : بھارت میں عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ایک دن بندش کے بعد بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ اکاونٹس بحال کر دیے گئے۔

    ایکس‘ نے ’رائٹرز‘ کی سوشل میڈیا ٹیم کو ای میل میں کہا کہ اس وقت ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو مزید محدود نہیں کر رہے، تاہم اس پر مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

    گذشتہ روز بھارت میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کاایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بعد ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم اس معاملے کو حل کرنے اور جلد از جلد بھارت میں رائٹرز کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے X کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔”

    رائٹرز کا مرکزی اکاؤنٹ، جس کے عالمی سطح پر 25 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، ہفتے کی رات سے بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

    ایک نوٹس نے X صارفین کو بتایا تھا کہ ” رائٹرز کو قانونی مطالبہ کے جواب میں IN (انڈیا) میں روک دیا گیا ہے”۔

    دوسری جانب نیوز بائٹس نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام جو کل رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔

    بھارتی اخبار دکن کرونیکل نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب نے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے، گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر بحث یا غیر جانبدارانہ نکتہ نظر کی امید نہیں۔

    دکن کرونیکل نے مزید کہا کہ بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے.

  • بھارت کی  چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردعمل

    بھارت کی چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردعمل

    بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصرے پر چینی سفیر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور واضح کیا کسی ریاست کو چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر رسوائی کا شکار ہے۔

    بھارت خود انتشار کا شکار مگر مودی سرکار نے چین کے پر امن خطے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی۔

    بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرہ پر بھارت میں چین کے سفیر کا سخت ردعمل آیا۔

    چینی سفیر ژو فیہونگ نے کہا کہ بھارتی حکام کی دلائی لاما سےمتعلق حالیہ باتیں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت ہیں، دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت میں ہی تشکیل پایا، قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا نظام قائم ہے۔

    ژو فیہونگ کا کہنا تھا کہ چین مذہبی امور میں آزادی اور خودمختاری کے اصول پر قائم ہے، مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چین کو حاصل ہے، کسی بیرونی تنظیم یا ریاست کو چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

    بھارت کی جانب سے دلائی لاما کےجانشین پر تبصرہ چین کی خودمختاری پر کھلا وار ہے، بھارت کا چین کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرنا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

    چین کے بدھ مت، تبت ،ژی جیانگ پر بھارتی عہدیداران کا تبصرہ مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔

  • وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    کوٹا: بھارتی ریاست راجستھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک آوارہ سانڈ سڑک کے کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    راجستھان کے شہر کوٹا میں سڑک کنارے ایک تین افراد کھڑے باتیں کر رہے تھے، کہ پیچھے سے ایک آوارہ سانڈ دھیرے دھیرے چلتا آیا، بہ ظاہر بیل کے تیور نارمل لگ رہے تھے لیکن بہت قریب آ کر اچانک اس کے تیور بدل گئے اور اس نے جنگلے کے سہارے کھڑے شخص پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔


    بھالو نے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرا دیں (دلچسپ وائرل ویڈیو)


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانڈ نے سر نیچے کر کے گھمایا اور آدمی کو اٹھا کر پلٹنی دے کر گرا دیا، زمین پر گرتے ہی سانڈ کا سینگ آدمی کے بنیان میں ایک لمحے کے لیے پھنسا لیکن پھر اس نے سینگ چھڑایا اور بھاگ گیا، کیوں کہ دیگر دو افراد فوراً اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے سڑک پر آ گئے تھے۔

  • بھارت نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا

    بھارت نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا

    بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت نے بھارتی بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کے لئے کہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت کو بھی روک دیا ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

    شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ کھیلیں گے یا نہیں؟

    بی سی بی اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔بی سی سی آئی کے مطابق اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

  • ملازم نے ڈانٹنے پر مالکن اور اُس کے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا

    ملازم نے ڈانٹنے پر مالکن اور اُس کے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا

    بھارت کے نئی دہلی میں دوہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کے دوران گھریلو ملازم نے مالکن اور اس کے 14 سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کے نئی دہلی میں 24 سالہ ملزم مکیش خاتون کی ڈانٹ سن کر آگ بگولا ہوگیا اور طیش میں آکر ماں اور بیٹے کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 42 سالہ رچیکا سیوانی اور ان کا بیٹا کرش جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا، دونوں بدھ کی رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم مکیش کا پولیس کو کہنا ہے کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھا اور کام پر نہیں آیا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو رچیکا نے نہ صرف اُسے ڈانٹا بلکہ اس سے وہ 40 ہزار روپے بھی واپس مانگے جو اس نے خاتون کے شوہر کلدیپ سیوانی سے لیے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مالکن کی یہ بات سن کر مکیش طیش میں آگیا اور چاقو سے رچیکا کا گلا کاٹ دیا۔ اسی دوران، ان کا بیٹا کرش جو واش روم میں تھا، شور سن کر باہر آیا اور مکیش کو دیکھ کر چیخ پڑا۔ ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے اسے بھی موت کی نیند سلادیا۔

    بعدازاں مقتولہ کا شوہر جب اپنے کام سے واپس گھر لوٹا تو اس نے گھر کے باہر خون کے دھبے دیکھے اور دروازہ بھی بند تھا، بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہونے پر کلدیپ سیوانی نے پولیس کو طلب کرلیا۔

    دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئی تو خاتون خون میں لت پت بستر کے قریب مردہ پڑی تھی، جبکہ اس کے بیٹے کی لاش باتھ روم میں تھی۔

    پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ واردات کے وقت کی مکمل صورتحال کا علم ہوسکے۔

  • بھارت ایشیا کپ کی میزبانی کا اراداہ رکھتا ہے یا نہیں؟ ایشین کونسل نے وضاحت مانگ لی

    بھارت ایشیا کپ کی میزبانی کا اراداہ رکھتا ہے یا نہیں؟ ایشین کونسل نے وضاحت مانگ لی

    ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے۔

    بھارت ایشیا کپ کی میزبانی میں دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں، یا وینیو تبدیل ہوجانے پر بھارت میزبانی سے بھی دستبردار ہوجائے گا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کو مکتوب ارسال کرکے وضاحت مانگی ہے۔

    ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنےسے متعلق حکومت سے احکامات لےگا، ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ٹی20 ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائےگا۔

    ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا پاکستان بھارت میچ کی ممکنہ تاریخیں دے رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پاک بھارت میچوں کے شیڈول پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-india-somewhere-else-venue-decided/

  • بھارت، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد

    بھارت، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد

    بھارت میں ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد کرلیے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر تھائی لینڈ سے 16 زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارت میں دوران پرواز زندہ سانپوں کو اسمگل کرنے کا ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے زندہ سانپوں میں سے اکثر پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر زہریلے ہیں یا پھر ان کا زہر اتنا کمزور ہے کہ انسانوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

    رپورٹس کے مطابق ان میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا شامل ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کے سامان سے زہریلے سانپ برآمد کئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو خواتین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس موجود تھیں، کسٹم حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کیا تو ان میں دو زہریلے سانپ موجود تھے۔

    شہری نے سانپ کو ہاتھ سے پکڑ کر نہر سے نکال لیا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

    کسٹم حکام نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا تھا اور سانپوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ سانپوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت فارما پلانٹ دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

    بھارت فارما پلانٹ دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    حکام کے مطابق 27 ملازمین تاحال لاپتہ ہیں، ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے وقت 108 ملازمین فیکٹری میں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فارما پلانٹ میں ری ایکٹر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی، دھماکے سے فیکٹری ملازمین تقریباً 100 میٹر تک دور جا گرے تھے۔

    اس سے قبل سنگاریڈی میں ایک فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ اسی طرح 2023ء میں کیمیائی ری ایکٹر کے دھماکے میں 3 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

    ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، 50ہزار افراد کا انخلا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔