Tag: بھارت

  • بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آئے، جہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے۔

    انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    انتظامیہ نے شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست بہار اور کئی ضلعوں میں تیز بارش اور بجلی گرنے کے باعث 7 افراد زندگی سے محروم ہوگئے تھے۔ جس میں بیگوسرائے کے 4 اور مدھوبنی کے 3 افراد شامل تھے۔

    ایئر پورٹ پر کھڑے جہاز پر آسمانی بجلی گر پڑی، ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق بیگوسرائے میں موسم بدلنے کے بعد تیز بارش ہوئی۔ اسی دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے متعدد افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

  • بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، کئی بہہ گئے

    بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، کئی بہہ گئے

    بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، 32 زخمی جبکہ 25 افراد کے دریا میں بہہ گئے۔

    بھارت میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پونے میں کنڈ مالا گاؤں کے پل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

    حکام نے بتایا کنڈ مالا گاؤں میں پل پر بڑی تعداد میں لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع تھے،کمزور پل زیادہ وزن برداشت نہ کرسکا اور درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 سے 25 افراد پُل کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حکام نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو ایک مقدس مقام سے واپس لا رہا تھا جب وہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    جبکہ اس سے قبل بھی بھارت ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا، جمعرات کے روز احمد آباد کے رہائشی علاقے میں مسافر طیارہ گرگیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں 279 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/kedarnath-helicopter-crash/

  • بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

    بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی شہر دھرادون سے کیدارناتھ جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔

    ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ  نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔

  • بھارت :مسافر طیارہ حادثے میں  241 مسافر ہلاک

    بھارت :مسافر طیارہ حادثے میں 241 مسافر ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی حکام کی طیارہ حادثےمیں 241 افراد کی اموات کی تصدیق کردی جبکہ چالیس لاشیں اسپتال پہنچادی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کے ایئرپورٹ کے قریب مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

    ایئرانڈیا کی پرواز میں عملے کے بارہ ارکان سمیت دو سو بیالیس افراد سوار تھے، جس میں گیارہ بچے بھی شامل تھے جبکہ طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ طیارے میں 169 بھارتی، 52 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری بھی تھا۔

    بھارتی حکام کی طیارہ حادثےمیں 241افراد کی اموات کی تصدیق کردی ، جس میں سے چالیس لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    ایئرانڈیا کا بوئنگ سیون ایٹ سیون ٹیک آف کے پانچ منٹ بعد رہائشی علاقے میگھانی نگر میں قائم بوائز ہاسٹل پر گرکر تباہ ہوا تھا، جس کے بعد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مسافر طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا، فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے ایک منٹ بعد چھے سو پچیس فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہےاور جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور سول ایوی ایشن حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • بھارت میں مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    احمد آباد : بھارت میں احمد آباد ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ، طیارے میں عملے کے بارہ ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے احمد آباد ایئر پورٹ کے قریب مسافرطیارہ گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے طیارہ ٹیک آف کرنے کے پانچ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میگھانی نگر پر گرکر تباہ ہوا، طیارہ گرنے کے بعد سیاہ دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دیکھے جاسکتے ہیں اور دھوئیں بادل دور تک پھیل گئے۔

    طیارے میں عملے کے بارہ ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے ، جس میں 11بچے بھی شامل ہیں جبکہ طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا۔

    ائیر انڈیا کی پرواز پرواز اے آئی وین سیون ون احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت تین سو بائیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض چھ سو پچیس فٹ اوپر اڑ سکی۔

    فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے ایک منٹ بعد چھے سو پچیس فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

  • پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی جدید ترین ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تیاری

    پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی جدید ترین ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تیاری

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جدید ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تیاری کررہا ہے، یہ میزائل بھارت کو دشمن کے علاقے میں چند منٹوں میں حملہ کرنے کی صلاحیت دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ممکنہ جارحیت کی نیت سے بھارت تیزی سے حملہ آور نظام تیار کر رہا ہے۔

    رپورٹ زی نیوز میں بتایا گیا کہ بھارت سب سے جدید ہائپرسونک میزائل کی آزمائش کی تیاری کر رہا ہے، یہ منصوبہ ڈی آر ڈی او کے خفیہ پروگرام پروجیکٹ وشنو کے تحت تیار ہوا ہے۔

    زی نیوز کا کہنا تھا کہ اس میزائل کو ایشیا میں طاقت کے توازن کو بدلنے والاگیم چینجر قرار دیا جا رہاہے، یہ میزائل بھارت کو دشمن کے علاقے میں چند منٹوں میں حملہ کرنےکی صلاحیت دے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ میزائل تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے، 1500 کلو میٹر رینج والا میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یہ میزائل بیلسٹک میزائلز کے برعکس کم بلندی پر پرواز کر سکتا اور اپنی سمت بھی بدل سکتا ہے جبکہ دشمن کے ریڈار، بحری بیڑے یا کمانڈ سینٹرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بھارت اس ٹیکنالوجی کیساتھ امریکا، روس اور چین جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

    پاکستان اس خطرناک رجحان پر تحفظات رکھتا ہےاور اسے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے ، بھارت کا ہائپرسونک میزائل تجربہ خطے میں طاقت کے توازن کو مزید بگاڑ کر اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دے گا۔

  • بھارت : احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

    بھارت : احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

    احمد آباد : بھارت کے شہر احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 241 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ صرف ایک مسافر طیارے سے کود کر بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک مسافر طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے محض چند میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان بھرتےہی ایئرپورٹ کے قریب گرا، علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے اور دوردورتک آوازسنی گئی۔

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے، حادثے کا شکار بھارتی طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تاہم ہنگامی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، پولیس اور ریسکیواداروں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

    حادثے کے بعد احمد آباد ایئر پورٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

  • جنگی محاذ  پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں آنے لگیں

    جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں آنے لگیں

    نئی دہلی : ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025 کیلئے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کرکے 6.3 فیصد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی محاذ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سےبھی بری خبریں آنے لگیں۔

    ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025 کیلئے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کر کے 6.3 فیصد کر دی۔

    بھارتی اخبار دی ہندو نے بتایا کہ رواں سال جنوری میں یہ شرح 6.7 فیصد متوقع کی گئی تھی تاہم یہ کمی برآمدات اورسرمایہ کاری کی سست رفتار کے پیش نظر کی گئی۔

    10 جون کو واشنگٹن میں جاری ہونیوالی عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ میں یہ بات کہی گئی کہ گرتی عالمی ڈیمانڈاورتجارتی رکاوٹوں کی بدولت بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہے۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارت کی برآمدات میں کمی اہم تجارتی شراکت داروں کی عدم دلچسپی کے باعث ہوئی ہے۔

    ورلڈبینک کی یہ پیشگوئی ریزرو بینک آف انڈیا کی 6.5 فیصدکی حالیہ پیش گوئی سے بھی کم ہے، مودی کے ہندو توا نظریے اور جنگی جنون نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھارت آنے سے خوف میں مبتلا کیا۔

  • تین ہفتوں میں تیسرا بڑا حملہ، بھارتی فوج کی خاموشی اور بڑھتے نقصانات

    تین ہفتوں میں تیسرا بڑا حملہ، بھارتی فوج کی خاموشی اور بڑھتے نقصانات

    بھارت اور میانمار کے درمیان 1,643 کلومیٹر طویل غیر محفوظ اور کٹھن سرحدی پٹی ایک بار پھر خطرناک جنگی کشیدگی کا مرکز بن چکی ہے۔ اروناچل پردیش، منی پور، ناگالینڈ اور میزورم سے گزرتی یہ سرحد برسوں سے بھارت کی قومی سلامتی کے لیے ایک مستقل چیلنج رہی ہے، لیکن اب اس پر دوبارہ خون بہنے لگا ہے۔ حالیہ جھڑپوں اور بھارتی فوج کی پراسرار خاموشی نے اس تشویش کو جنم دیا ہے کہ یہ علاقہ بھارت کے لیے ایک نئے ‘کشمیر’ کا روپ دھار سکتا ہے۔

    حالیہ جھڑپیں: حملے، ہلاکتیں اور خاموشی

    5 جون کو اروناچل پردیش کے لانگڈنگ ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں سے زبردست مقابلہ ہوا۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے گھنے جنگلات کا سہارا لیتے ہوئے شدید فائرنگ کی اور بعد ازاں میانمار کی حدود میں فرار ہو گئے۔ 6 جون کو سرچ آپریشن کے دوران دو شدت پسند مارے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم این ایس سی این (کے-وائی اے) سے بتایا گیا — جو بھارت کے ساتھ سیزفائر معاہدے سے انکاری ہے۔

    یہ ایک ماہ میں تیسرا بڑا حملہ ہے:

    • 14 مئی کو منی پور کے ضلع چندیل میں آسام رائفلز کے ساتھ جھڑپ میں 10 شدت پسند مارے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
    • 27 اپریل کو لانگڈنگ میں ایک اور جھڑپ میں 3 شدت پسند ہلاک ہوئے۔

    بھارتی فوج آسام رائفلز کے نقصانات پر خاموش — نقصانات چھپائے جا رہے ہیں؟

    حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارتی فوج نے اب تک اپنے نقصانات کی کوئی تصدیق نہیں کی، جب کہ مقامی میڈیا مکمل خاموش ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر معلومات چھپا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ متاثر نہ ہو۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج پر ماورائے عدالت ہلاکتوں اور حقائق کو چھپانے کے الزامات لگتے رہے ہیں، جس سے مقامی آبادی میں نفرت اور تشدد کو فروغ ملتا ہے۔

    ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا؟

    یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو میانمار سرحد پر خون بہانا پڑا ہو۔ جون 2015 میں منی پور کے ضلع چندیل میں عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا، جس میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے پہلی بار اعلان کردہ طور پر میانمار کے اندر گھس کر عسکری کارروائی کی، جسے "سرجیکل اسٹرائیک” قرار دیا گیا تھا۔

    اربوں کا منصوبہ، لیکن زمین پر کچھ نہیں!

    ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت نے کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے ذریعے 31,000 کروڑ روپے کے ایک منصوبے کی منظوری دی، جس کا مقصد پورے سرحدی علاقے کو باڑ لگا کر محفوظ کرنا اور گشت کے لیے راستے بنانا تھا۔ لیکن آج تک یہ منصوبہ زیادہ تر کاغذوں میں دفن ہے — کیونکہ:

    • پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ۔
    • مقامی آبادی کی مزاحمت۔
    • میانمار سے سرگرم گروہوں جیسے پیپلز ڈیفنس فورس کے حملے۔

    نئی لہر کا خطرناک چہرہ: NSCN (K-YA)

    حالیہ جھڑپوں میں نمایاں نام نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالِم – کے-وائی اے (NSCN-K-YA) کا ہے، جو نہ صرف سیزفائر معاہدے سے باہر ہے بلکہ میانمار کے اندر چھپ کر حملے کرنے میں ماہر ہے۔ یہ گروہ ماضی کی تمام مذاکراتی کوششوں کو مسترد کرتا آ رہا ہے اور اب بظاہر بھارت کے خلاف دوبارہ منظم کارروائیاں کر رہا ہے۔

    بھارت ایک نئی "خاموش جنگ” میں داخل ہو چکا ہے!

    ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر بھارتی فوج اور حکومت نے میانمار سرحد پر سچ، شفافیت اور حکمت عملی کو اپنایا نہ تو یہ علاقہ ایک نئے کشمیر میں تبدیل ہو سکتا ہے — گھنے جنگلات، دلیر دشمن اور کمزور حکمت عملی کے ساتھ بھارتی فوج ایک ناکام لڑائی میں مصروف ہے۔

  • شاہد آفریدی کی فیک پوسٹ میں بھارت سے متعلق کس طرح کی باتیں لکھی گئیں؟

    شاہد آفریدی کی فیک پوسٹ میں بھارت سے متعلق کس طرح کی باتیں لکھی گئیں؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فیک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے سے متعلق دلچسپ باتیں لکھی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد سابق آل رائونڈر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے خود سے منسوب بھارت مخالف پوسٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے، پوسٹ می دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سے کرکٹ سمیت کئی چیزوں میں پیچھے ہیں۔

    شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ ان جیسوں کو اپنا دشمن کہنا بھی توہین کے مترادف ہے۔

    دنیا بھر میں مشہور سابق جارح مزاج بیٹر نے خود سے منسوب اس جعلی پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ جعلی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-shahid-afridi-visits-leepa-valley-line-of-control/