Tag: بھارت

  • آئی فونز امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، ٹرمپ

    آئی فونز امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، ٹرمپ

    امریکی صدر نے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا دی اور اپنے نئے فیصلے سے مودی سرکار کو میڈ ان انڈیا نو مور کا پیغام دےدیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ میڈ ان انڈیا نو مور اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کو اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

    ٹرمپ نے ایکس اکاؤنٹ پر بھارت میں ایپل کمپنی کو آئی فونز کی مینوفیکچرنگ نہ کرنے کا ایک بار پر واضح پیغام دیتے ہوئے بڑی تنبیہہ کی ہے۔

    امریکی صدر نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی فونز صرف امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں۔

    ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر اس نے آئی فون امریکا سے باہر (بھارت) میں تیار کرنا ہیں تو 25 فیصد ٹیرف لگے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئیفونز امریکی سر زمین پر ہی تیار کیے جائیں۔ بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اضافی ٹیرف بھگتنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ میں بھارت میں آئی فونز تیار کرنے پر ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا وہ نہیں چاہتے کہ ایپل کمپنی اپنی ڈیوائسز بھارت میں تیار کرے۔

    معاشی ماہرین نے امریکی صدر کے اس بیان کو ٹرمپ کے بھارت پر بڑھتے عدم اعتماد اور مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو غیر معتبر بنا دیا ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بار بار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور واپس امریکا آنے کی تقلین کر چکے ہیں اور ان کا بار بار انتباہ دراصل بھارت پر امریکا کے عدم اعتماد کی نشاندہی کر رہا ہے۔

  • نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    شادی انسان کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ ہوتا ہے، اسی طرح امتحانات بھی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ بھارت میں نئی نویلی دلہن اپنی شادی کے فوری بعد امتحان دینے کے لئے پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا نامی یہ دلہن واسوی سمیتا کالج میں بی کام کے آخری سال کی طالبہ ہے۔ سنگیتا کی 22 مئی کو شادی ہوئی، اسی دن نئی نویلی دلہن سنگیتا شادی کے لیے تیار ہوئی اور دلہن کے لباس میں امتحان دینے کے لیے اپنے سینٹر پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق سنگیتا کی منگنی تین یا چار ماہ قبل ننجن گڈ تعلقہ کے سندھوولی کے رہنے والے یوگیش سے ہوئی تھی۔ جبکہ شادی 22 مئی کو ہوئی تھی، یوگیش کے کے ساتھ شادی کی، انگوٹھیاں تبدیل کرنے کے بعد سنگیتا دلہن کے لباس میں ملبوس سیدھے کالج کے امتحانی مرکز گئی اور اپنا پرچہ دیا۔

    دلہن کے والد سنگیتا کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی شادی تین چار ماہ قبل طے ہوئی تھی۔ دریں اثنا، اس کا آخری سال کا امتحان ابھی پچھلے ہفتے ہونا تھا، چونکہ تعلیمی زندگی شادی کی طرح اہم ہے۔

    اس لیے دلہن اور ہمارے گھر والوں کی بات چیت اور رضامندی کے بعد، ہم نے اسے امتحان لکھنے کے لیے بھیج دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ امتحان کے بعد ان کی بیٹی نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور استاد اور بزرگوں کا آشیرواد حاصل کیا۔

    دلہن نے بارات آتے ہی دولہے کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

    رپورٹس کے مطابق اسی طرح حاسن شہر میں بھی ایک دلہن شادی کے دن اپنا پرچہ دینے کے لئے پہنچ گئی، اور دو مضامین کے لیے بی کام انکم ٹیکس کے آخری سال کا امتحان دیا۔

  • بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عاصم افتخار 

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کےعوام بھارتی جبروتشدد کاشکار ہیں اور بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے خبردار کردیا

    غزہ کے حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پرسلامتی کونسل کو فوری ردعمل دیناچاہئے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا تھا بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور غیرمحدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سمندروں کو اسٹریٹجک محاذ آرائی کے بجائے مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

  • جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے، گرپتونت سنگھ

    جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے، گرپتونت سنگھ

    سربراہ سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

    سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ٹکڑے نہیں کر دیتے، تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ خالصتان بنا کر مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزاد کرائیں گے۔

    گرپتونت سنگھ نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھی بھارتی سکھ فوجیوں نےبغاوت کی اور بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجیوں نے واضح کہا کہ وہ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے۔ کچھ بھی ہو جائے ہم پاکستانی افواج کیساتھ مل کر بھارت کیخلاف لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندو توا اور آر ایس ایس کی سوچ نے بھارت کو تباہ کر دیا ہے۔ اس وقت مسئلہ بھارتی سسٹم کا ہے جو ہندو توا سوچ کا ہے۔ وہاں مسلمانوں اور سکھوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

    سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی کوشش تھی کہ سکھوں کو پاکستان کیخلاف لڑائے۔ اس نے تو سکھوں کے مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سکھ اور مسلمان بھائی بھائی ہیں اور بھارت کے خلاف ہم مل کر لڑیں گے۔ مودی نے پاکستان کیخلاف جارحیت کا اعلان کیا تو سکھوں نے بھی واضح اعلان کیا اور پہلے دن کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    گرپتونت سنگھ سکھ اپنی آزادی اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے چھڑانے کیلیے سرگرم ہیں۔ خالصتان تحریک زور وشور سے جاری ہے۔ دنیا بھر میں ریفرنڈم کرا رہے ہیں۔ امریکا، کینیڈا، یورپی یونین سکھوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان ہمارے لیے اہم ہے، وہ ہماری خالصتان تحریک کی حمایت کرتا ہے۔

  • پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر شکست دے دی

    پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر شکست دے دی

    پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر شکست دے دی ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف جنگی محاذ پر اس کو شکست دی بلکہ دنیا بھر میں سفارتی، اخلاقی اور سائبر محاذ پر بھی خاک چٹائی۔ اب ایک اور میدان میں بھی بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

    ایران کے شہر کرج میں ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو با آسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    قومی ٹیم نے روایتی حریف کو بیس بال میدان میں 14-1 سے آؤٹ کلاس کیا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

    پاکستان ٹیم نے اس کامیابی کو بھارت سے حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں اور پاکستانی شہریوں کے نام کر دی ہے۔

    قومی ٹیم کل فائنل مقابلے میں فسلطین کے مدمقابل ہوگی۔

  • پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا کا دھچکا

    پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا کا دھچکا

    نئی دہلی : بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے مدار میں نہ پہنچ سکا، سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے آج صبح روانہ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے دعوے،،لیکن ناکامی ہی بھارت کا مقدربنتی ہے، انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے نئے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔

    بھارت کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا، ای اوایس زیرو نائن لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مدار میں نہ پہنچ سکا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیٹلائٹ کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعے انڈیا کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح روانہ کیا گیا تھا۔

    اسرو کے سربراہ وی نارائنن نے مشن کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیسرے مرحلے کے دوران راکٹ کی موٹر کیس کے چیمبر میں پریشر کم ہو گیا، جس کے باعث مشن کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔

    ماہرین اسے بھارت کی خلائی دوڑ میں ایک "بڑی ناکامی” قرار دے رہے ہیں۔

    خیال رہے بھارت 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں سرگرم ہے، 2014 میں بھارت ایک سیٹلائٹ کو مریخ کے مدار میں بیجھنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم اس کے بعد 2019 میں چاند پر لینڈنگ کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

  • آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

    آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

    فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کےہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی سرکار اور فوج تلملا اٹھیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں نے فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں اور فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں مضمون شائع ہوا۔

    احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پراس خبر کا مقصدآپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت ختم کرنے کی ناکام کوشش ہے تاہم حقیقت میں بھارت پہلگام کے بعد مزید فالس فلیگ آپریشنز کی تیاری کر رہا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان کامضمون دراصل فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے، دی سنڈے گارڈین پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سےمنسلک ہے، سیکیورٹی ذرائع

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اس اخبار کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں ،مالی اعانت کے بعد یہ اخبار کالعدم تحریکِ طالبان ،حامیوں کو استعمال کرتے ہیں۔

    اخبار کا مالک کارتیکیہ شرما، مودی کاقریبی ساتھی اور آر ایس ایس نظریےکا حامی ہے اور بھارتی اخبارکےکالم نگارابھینندن مشرا،احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر دینے والے پہلے صحافی تھے،بھارتی کالم نگارابھینندن مشرا کی خبر بھارتی اداروں کی اندرونی مداخلت کوظاہرکرتا ہے۔

    احسان اللہ احسان فتنہ الخوارج اور ’’را‘‘ میں رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، بھارتی ایجنسیاں احسان اللہ احسان کا نام استعمال کرکےمضامین لکھواتی ہیں، احسان اللہ کےبھارت میں ممکنہ روپوش کی اطلاع راکےعلم میں نہ آناحیران کن ہے، بھارتی ایجنسیاں احسان اللہ احسان کا نام استعمال کرکےجعلی خبریں پھیلارہی ہیں۔

  • بھارت: مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل، نظام زندگی درہم برہم

    بھارت: مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل، نظام زندگی درہم برہم

    بھارت میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل، بینگلورو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر کشتیاں چل گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستیں سخت ترین گرمی کی زد میں ہے جبکہ جنوبی اور شمال مشرقی حصوں میں بارش، آندھی اور تیز ہوا نے تباہی مچا دی ہے۔

    اتر پریدش کے شہر نوئیڈا میں تیز ہوا کے جھکڑ سائین بورڈ اڑا لے گئے، سائن بورڈ بجلی کے تاروں پر لٹک گیا۔

    محکمہ موسمیات نے دلی کے لیے یلو وراننگ جاری کردی ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ ملک کے چوبیس مختلف حصوں میں چو بیس مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

    کراچی میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جناب سے کہا گیا کہ دن میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ نمی کیباعث گرمی کا احساس 40 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری زائد رہنے کی امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع میں گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری دیگر علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

    پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنیاور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی، تیز ہواؤں متوقع ہے۔کشمیر و گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

  • ترکیہ اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا

    ترکیہ اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا

    ترکیہ اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہوگیا اور سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان دشمنی میں ترکیہ اورآذربائیجان کا تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ کردیا۔

    ترکیہ اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا ہوگیا اور مودی سرکار ترکیہ اور آذربائیجان سے سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گئی۔

    بھارتی تاجروں نےترکیہ اورآذربائیجان کےمکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ ترکیہ کی کمپنی کو جھوٹے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آپریٹ کرنے سے روک دیا۔

    بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی جبکہ بھارت میں ترک سیب اور ماربل کی بھارت میں تجارت شدید متاثر ہیں۔

    بھارت میں جواہرات فروشوں نے روایتی ترک زیورات کے فروخت سے انکار کردیا۔

    مودی کا جنونی ایجنڈا تعلیمی اداروں پر بھی مسلط کرتے ہوئے ترکیہ سےتعلیمی روابط منقطع کردیے اور مودی سرکار کےدباؤپر جے این یو، جامعہ ملی اوراردو یونیورسٹی نے ترکیہ سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دیے۔

    ترک وآذری لوکیشنز پر فلموں کی شوٹنگ ممنوع قرار دے دی گئی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    بھارتی گلوکاروں اور فلمی مواد سے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئیں، بی جے پی رہنما نے کہا کہ ترکیہ و آذربائیجان سے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ ہوگا۔

  • بھارت: آپریشن سندور کے خلاف بولنے پر مسلمان پروفیسر گرفتار

    بھارت: آپریشن سندور کے خلاف بولنے پر مسلمان پروفیسر گرفتار

    جنگ میں شکست اور عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، آپریشن سندور کے خلاف بولنے پر اشوکا یونی ورسٹی کے مسلمان پروفیسر علی خان محمود آباد گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمودآباد کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    مسلمان پروفیسر علی خان محمود آباد پر فرقہ وارانہ بیانات، نفرت انگیز مہم، بغاوت، تخریبی سرگرمیوں پر اکسانے اور مذہبی عقائد کی توہین جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ علی خان محمود آباد نے آٹھ مئی کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہندوتوا نظریات رکھنے والی شخصیات کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف میں ’تضاد’کی نشاندہی کی تھی۔

    انہوں نے لکھا ان لوگوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل، من مانی فیصلے اور بی جے پی کی نفرت انگیزی کا شکار بننے والے دیگر افراد کو بطور بھارتی شہری تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی اتنی ہی زور سے مطالبہ کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے لگی، بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کرکے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔

    بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی جبکہ متعدد ممالک نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی لیکن بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا، چین نے پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ کا کھل کر اعلان کیا۔

    ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کی جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا، امریکی مداخلت سے بھارت کی خود مختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا۔