Tag: بھارت

  • بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پراس نے ریشہ دوانیاں شروع کیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھاکہ بھارت آپریشن ضرب عضب کےخلاف ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نے آپریشن ضرب عضب سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی، وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی مشرقی سرحدوں پرکشیدگی بھارت کی ضرب عضب کےخلاف سازش تھی۔

    بھارت نےآپریشن ضرب غضب کیخلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔افغانستان کوثابت کرناہوگاوہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

  • بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ، منہ توڑ جواب دینگے، چوہدری نثار

    بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ، منہ توڑ جواب دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرد اخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ، پاکستان میانمار نہیں مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

    تفصیلات  کے مطابق بھارتی وزیر درھن راٹھورکی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی کھلی دھمکی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منفی عزائم رکھنے والے کان کھول کرسن لیں، پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں حالات اچھے رکھنے کی کوشش کی جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کی حلف برداری میں شرکت کی۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت امن اورڈائیلاگ کے راستے کااعادہ کیا۔اس کے بدلے پاکستان کوکیا ملا؟ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ ایل اوسی پربمباری کی بھارت افواج کی پالیسی بن گئی ہے ۔ پاکستانی عوام امن چاہتے ہیں،بھارت کی کاتسلط اوراجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے۔

  • بھارت میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی

    بھارت میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی

    ہریانہ : بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی ہریانہ میں مسلمانوں کے درجنوں مکانوں کونذر آتش کردیا گیا، متاثرہ مسلمان بلبھ گڑھ تھانے میں پناہ گزیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنی وحشیانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی بستی جلا ڈالی ۔

    ، متاثرہ مسلمان اپنی جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں مقامی تھانے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پچیس مئی کوبی جے پی سرکار والی بھارتی ریاست ہریانہ کے اٹالی گاؤں کے مسلمانوں کے درجنوں مکانوں کومنظم طورپرنذرِ آتش کیاگیا اور اس شیطانی کارروائی میں آس پاس کے تیرہ گاؤں کے ہندوؤں نے حصہ لیا۔

    خوف و دہشت کے مارے ہزاروں مسلمانوں نے نقل مکانی کرکے اپنی جانیں بچائیں ،جبکہ درجنوں مارے گئے ۔

    متاثرہ مسلمان اب تک بلبھ گڑھ تھانے میں پناہ گزیں ہیں اور اپنے گاؤں جانے سے بھی ڈررہے ہیں۔مودی سرکار ان مظلوم مسلمانوں کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    کراچی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتری کو بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں کبوتر مل گیا۔

    پاکستانی کبوتری کو بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایک پرندوں سے محبت کرنے والے رمن جیت سنگھ نامی شخص کے حوالے کردیا گیا تھا، رمن جیت کا کہنا تھا کہ کبوتر کا مبینہ طور پر تعلق پاکستان سے ہے، یہ اعلیٰ نسل کبوتری ہوا بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ہے۔ جس کے انہوں نے مقامی مارکیٹ سے اسی نسل کا کبوتر خریدا جس سے پاکستانی کبوتری کی تنہائی دور کی جائے ۔

    رمن جیت کا کہنا تھا کہ پاکستانی کبوتری جلد ہی مقامی  کبوتر کے ساتھ گھل مل جائے گی۔پاکستانی کبوتری کے نئے مالک نے کہا ہے کہا کہ  اس کبوتری کی اچھی دیکھ بھال کروں گا ۔ اس کو کھانے میں گندم ، مسور ، مٹر اور بیجیں دے رہے ہیں ۔

    پٹھان کوٹ پولیس کے سینئر سپرڈینڈینٹ راکیش کھوشال نے اس شخص کے بارے میں بتایا کہ جس نے پاکستانی  کبوتری کو پکڑا تھا ، اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے کبوتری کو پکڑا تو اس کے پروں پر ارود زبان میں تحریر لکھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا ۔

    بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کبوتر جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا جس ثبوت انہوں نے کبوتر کے پروں پرثبت پرندہ فروش کی مہردکھا کرپیش کیا۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایاگیا تاہم وہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا۔

  • جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

    جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

     اسلام آباد: بدگمانیوں سے بھرے بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا اور تنگ نظر بھارتی حکام نے سرحدپار سے آنے والے کبوترکو ہی دھرلیا۔

    دنیا بھر میں شائننگ انڈیا اور سیکولر اسٹیٹ کا راگ الاپنے والے بھارتی حکام نے حال ہی میں پاکستان پر من گھڑت الزامات عائد کرکے اپنی ایجنسی را کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی۔

    شکر گڑھ کے علاقے سے کبوتر نے سرحد پار کیا تو بھارتی جاسوس حرکت میں آگئے اور بے زبان جانور کو پکڑ لیا، تنگ نظر اور چھوٹی سوچ کے حامل بھارتیوں نے کبوتر پر الزام لگایا کہ اس کے پاؤں میں کچھ پیغام بندھا ہے۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

     

  • بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بیجنگ : بھارت اور چین کے درمیان دس ارب ڈالر کے چوبیس معاہدے طے پا گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تین روزہ دورے  کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان اہم نوعیت کے چوبیس معاہدوں پر دستخط ہوئے۔جن کی مالیت دس ارب ڈالر ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے چین کے دورے کے دوسرے روز چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کی۔

    چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے چین کے ساتھ اقتصادی اور معاشی تعاون سمیت دس بلین ڈالر مالیت کے چوبیس مختلف معاہدوں پر دستخط کئے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم اور چین کے ہم منصب لی کیچیانگ بھی موجود تھے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحدی امور، ویزا پالیسی اور سٹریٹجک تعلقات سمیت مختلف معاملات کو اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے۔

    صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ معاشی تعلاقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا کہ بھارت اور چین ایشیا کے لئے انجن کا کردار ادا کرے گے۔ چین کے صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین اور بھارت کو باہمی تعاون اور اختلافات پر قابو پا کر اعتماد مضبوط کرنا ہو گا۔

    دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں تجارت کا فروغ ،ریلوے کے نظام میں بہتری ،کان کنی اور معدنیات، سیاحت، بحری علوم میں تعاون سیمت دیگر معاہدے شامل تھے۔

  • بھارت میں آئی سی ایل کے بعد نئی باغی لیگ کے سر اٹھانے کا خدشہ

    بھارت میں آئی سی ایل کے بعد نئی باغی لیگ کے سر اٹھانے کا خدشہ

    نئی دہلی: بھارت میں انڈین کرکٹ لیگ کے بعد ایک نئی باغی لیگ کے سراٹھانے خدشہ بڑھ گیا، آئی سی سی کی بقا کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا گروپ انڈین کرکٹ لیگ کی طرح باغی لیگ بنانے میں سرگرم ہیں، اسی نشریاتی ادارے میں دوہزار سات میں ناکام باغی لیگ آئی سی ایل بھی کرائی تھی، جس میں دنیا بھر سے کئی اسٹار کھلاڑیوں نے حصہ کیا تھا۔

    اب اسی میڈیا گروپ کی ایک اور پراسرار سرگرمی نے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کو ہی نہیں آئی سی سی کو بھی چونکا دیا ہے۔

    میڈیا گروپ متوازی باڈی رجسٹرڈ کرارہا ہے، ذرائع کے مطابق باغی لیگ کی تیاریوں کا کام ساٹھ فیصد تک مکمل ہوچکا ہے، جس کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔کمپنی بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرکے عالمی پلیٹ فارم پر ایک نئی لیگ کرانے کیلئے پر تول رہی ہے۔

    ایک اور باغی ایونٹ سے کرکٹ کو کئی خانوں میں تقسیم کیے جانے کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    رپورٹس کے مطابق باغی لیگ کا خیال آئی سی سی میں بگ تھری کی تشکیل کے بعد ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

     ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں نہتے کشمیری مظاہرین پر بہیمانہ تشددکی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں سےبھرپوراظہاریکجہتی کرتےہیں۔

     ترجمان نے بھارتی فورسز کے تشددسےجاں بحق کشمیریوں کے لواحقین سےاظہارہمدردی بھی کیا اور کہا کہ بہیمانہ تشددسےکشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

     ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے ہمیشہ بامقصدمذاکرات پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا گیا ہے ۔

    پاکستانی دفتر خا رجہ نے یمن میں محصور پا کستانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ زیادہ ترمحصور پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیاگیاہے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں،صنعا میں مو جود ایک سو پینتا لیس پاکستانیوں کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ افراد یمن سے نکلنے کے لئےتیارنہیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یمن کی بندرگاہ المکالا میں بحری جہازپہنچ چکا ہے جو ایک سو پچھتر پاکستانیوں کو واپس لارہا ہے جبکہ عدن سے ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کولیکرجہازجبوتی روانہ ہوچکاہے۔

    صنعا کے فضائی راستے کے با رے میں دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ صنعامیں ائیرپورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹےطیارے کو بھیجا جاسکتا ہے۔

  • بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا دوسرا کوارٹرفائنل آج دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ایونٹ کے دوسرے کوارٹرفائنل کا میدان سجے گا، دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیشی کھلاڑی ناک آؤٹ میچ میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے، گروپ میچ میں بھارت بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی تھی۔

    پول اے سے بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔