Tag: بھارت
-
بھارت: راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
بھارت کی سپریم کورٹ نے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا، راجیو گاندھی انیس سو اکیانوے میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مئی انیس سو اکیانوے میں ریاست تامل ناڈو میں ایک جلسے کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث پندرہ افراد کو دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزائے موت کے خلاف کی جانے والی رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد چودہ دن کے اندر مجرموں کو سزائے موت دینا لازمی ہے، راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی وجہ مقدمات میں تاخیر اور ذہنی بیماری ہے۔
راجیوگاندھی کے ملوث پندرہ میں سے چار افراد نے دوہزارچار میں رحم کی اپیل دائرکی تھی جسے نوسال بعد مسترد کردیا گیا تھا۔
-
بھارت سے یکطرفہ دوستی اور تجارت کے فیصلے قوم قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، حافظ سعید
امیرجماعةت الدعوۃة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے یکطرفہ دوستی اور تجارت کے فیصلے قوم قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
مرکز القادسیہ لاہور میں جماعةت الدعوۃة کے زیر اہتمام کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے ذریعہ جو چیز بھی پاکستان آئے گی اس میں کشمیری مسلمانوں کا لہو شامل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے پاکستان سے مذاکرات محض دھوکہ اور مقبوضہ کشمیر پر اپنا فوجی قبضہ مستحکم کرنے کیلئے ہیں۔
اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے سے اسے فائدہ ملے گا اور پاکستان نقصان میں رہے گا۔