Tag: بھارت

  • پاکستان بھارت سرحدی کمیونیکیشن کو بہتر بنانے پر رضامند

    پاکستان بھارت سرحدی کمیونیکیشن کو بہتر بنانے پر رضامند

    پاکستان اور بھارت نے سرحدی کمیونیکیشن ذرائع کو بہترین اور فوری امداد کو استعمال کرنے پر رضامند ہوگئے، پانچ روزہ پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    پاک بھارت تناؤ کی برف سرد موسم میں پگھلنے لگی، پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسزغلطی سے بارڈر پار کرنے والوں کو فوری واپسی کرنے پر رضامند ہوگئے، رینجرز ذرائع کے مطابق ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل باڈر پر پاکستان اور بھارت کیطرف سے کوئی نئی دفاعی تعمیرات نہیں کی جائیں گی۔

    ڈیڑھ سال بعد پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اور بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قیام امن کے لئے فلیگ میٹنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، پانچ روز جاری رہنے والی ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت میجر جنرل خان طاہر خان نے کی۔

    بھارت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف شیریں سبہاش جوشی نے مرکزی کردارادا کیا، مشترکہ اعلامیہ میں مثبت انداز میں بات چیت اور تنازعات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں پڑوسی ممالک نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

  • ڈربن ٹیسٹ:بھارت نے 1 وکٹ پر181 رنزبنالئے

    ڈربن ٹیسٹ:بھارت نے 1 وکٹ پر181 رنزبنالئے

    ڈربن ٹیسٹ کا پہلا دن بھارتی بلے بازوں کے نام رہا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت آج اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک سو اکیاسی رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر جاک کیلس کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

    ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو اکتالیس کے مجموعی اسکور پر شیکھر دھون انتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    جس کے بعد جنوبی افریقی بولرز کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے میزبان بولرز کی جم کر دھرگت بنائی اور دوسری وکٹ کے لئے ایک سو چالیس رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کردی۔

    بھارت آج دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک سو اکیاسی رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

     

  • نئی دہلی:بھارت میں حکومتی بے حسی، متاثرہ کیمپ میں34بچے ہلاک

    نئی دہلی:بھارت میں حکومتی بے حسی، متاثرہ کیمپ میں34بچے ہلاک

    بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کیمپ میں ٹھنڈ لگنے کے باعث چونتیس بچے ہلاک ہوگئے، حکام نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں مظفرنگر کے فرقہ وارانہ فسادات میں بے گھر متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ناکافی سہولیات کے باعث درجنوں بچے حکومتی بے حسی کا شکار ہوگئے۔

    مظفرنگر میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں پینتالیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں گھر نذرآتش ہوئے تھے، حکام کیجانب سے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اموات کی وجہ ناقص خوراک اور ڈینگی وائرس ہے، اپوزیشن جماعتوں نے واقعے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

  • کنٹرول لائن پرسیزفائر،ہاٹ لائن رابطہ برقرار رکھنے پراتفاق

    کنٹرول لائن پرسیزفائر،ہاٹ لائن رابطہ برقرار رکھنے پراتفاق

    پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن پرجنگ بندی برقراررکھنے اور بریگیڈ کمانڈرزکی جلد فلیگ میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا ہے، ڈی جی ایم اوز ملاقات کےمشترکہ اعلامیہ میں ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن رابطوں کو موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔۔

    واہگہ سرحد پر ہونے والی پاکستان اور بھارت ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات میں سرحدی امور پر بات چیت ہوئی،جس کے بعدجاری کئے جانے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ دونوں ملک لائن آف کنٹرول پر سیزفائربرقراررکھیں گے،ملاقات میں ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن رابطےکومزیدمؤثراورنتیجہ خیز بنانےپراتفاق کیا گیا ، تاکہ موجودہ اعتمادسازی کےمیکنزم کوبرقراررکھاجا سکے۔

    دونوں جانب سے یہ بھی طے کیا گیا کہ سرحدی امن کے قیام کے لئے بریگیڈ کمانڈرزکی جلدفلیگ میٹنگ کا جلد انعقاد کیا جائے گا ۔ مشترکہ اعلامیہ مین کہا گیا ہے کہ غلطی سےسرحدپارکرنیوالوں کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لئے اقدامادت کئے جائیں گے ۔ ڈی جی ایم اوز ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی میجر جنل عامر ریاض جبکہ بھارت کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیہ نے کی۔۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کےدرمیان چودہ سال بعد واہگہ بارڈر پرملاقات آج ہوگی، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    سرحدوں پر کشیدگی کے واقعات کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات آج ہورہی ہے، اس سے پہلے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات چودہ سال پہلے انیس سوننانوے میں ہوئی تھی، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اس پیش رفت کو مثبت قرار دے رہی ہے۔

    میجر جنرل عامر ریاض اور لیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ کی واہگہ بارڈ پر ہونے والی باضابطہ بیٹھک میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے واقعات سمیت دیگر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور سرحدی سکیورٹی کے طریق کار میں بہتری کیلئے تجاویز اور اقدامات کا بھی تبادلہ ہوگا، تاکہ تقریباً ایک دھائی قبل شروع ہونے والاسیز فائر کا عمل برقرار رکھا جا سکے اور خلاف ورزی سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے سے دونوں جانب کی شہری آبادیوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

    رواں برس بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی چارسو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ہوئی، جس کے باعث پاک افواج کے جوانوں سمیت ڈیڑھ درجن سے افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ فوجی جوانوں سمیت سو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
       

  • پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی، جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کا اعلان متوقع ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار تجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
       

  • پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات چوبیس دسمبر کو ہوگی،اس ملاقات کی دعوت پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی جانب سے چوبیس دسمبر کو اپنے بھارتی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک بھارت سرحدی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بالخصوص ماضی قریب میں ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے جس میں دونوں جانب سے جوانوں اور افسروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آئے اور املاک کو نقصان پہنچا ، یہ ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہو گی۔