Tag: بھاری جرمانہ

  • چند لمحوں کے لیے ماسک اتارنے پر لاکھوں کا جرمانہ

    چند لمحوں کے لیے ماسک اتارنے پر لاکھوں کا جرمانہ

    لندن: برطانیہ میں ایک شخص کو صرف 16 سیکنڈ کے لیے ماسک اتارنے پر لاکھوں کا جرمانہ ادا کرنا پڑگیا۔

    برطانیہ میں کرسٹوفر او ٹول نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خریداری کے دوران کچھ دیر کے لیے اپنے چہرے سے ماسک اتار دیا تھا جس کے بدلے اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

    کرسٹوفر نے کہا کہ انہیں ماسک پہننے کے اصول سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے تھوڑی دیر کے لیے شاپنگ کرتے ہوئے اپنا ماسک اتار دیا لیکن اس کے بدلے انہیں 400 پاؤنڈز یعنی 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

    کرسٹوفر او ٹول کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جگہ خریداری کر رہے تھے، کرسٹوفر کے مطابق ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے انہوں نے تقریباً 16 سیکنڈ تک اپنا ماسک اتارے رکھا۔

    اسی وقت پولیس اہلکار اسٹور کے اندر آئے اور ماسک نہ پہننے پر اس کا نام نوٹ کیا، یہ واقعہ گزشتہ سال فروری کے مہینے کا ہے جب برطانیہ میں ہر جگہ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    واقعے کے چند دن بعد کرسٹوفر کو کرمنل ریکارڈ آفس سے ایک خط موصول ہوا جس میں اسے 10 پاؤنڈز یعنی تقریباً 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

    کرسٹوفر نے اس خط کے بدلے میں حکام کو ای میل کے ذریعے جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے کی وضاحت پیش کی، جس پر انہیں حکام کی جانب سے ایک اور خط دیا گیا جس میں جرمانے کی رقم بڑھا کر 400 پاؤنڈز یعنی 2 لاکھ روپے کر دی گئی۔

  • لاہور: 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی دھر لی گئی

    لاہور: 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی دھر لی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی کو ضبط کر کے تھانہ سول لائنز لے جایا گیا، گاڑی کے مالک پر 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی کو دھر لیا۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، 7 مرتبہ اوور اسپیڈنگ اور 2 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

    سی ٹی او کے مطابق ڈرائیور کو 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ شخص کی گاڑی کو ضبط کر کے تھانہ سول لائنز لے جایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے واجبات جمع کروانے پر گاڑی اس کے حوالے کردی جائے گی۔

  • فلیٹ برائے فروخت! سوشل میڈیا پر جعلی اشتہار دینے والوں پر بھاری جرمانہ ہوگا

    فلیٹ برائے فروخت! سوشل میڈیا پر جعلی اشتہار دینے والوں پر بھاری جرمانہ ہوگا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی سوشل میڈیا پر فلیٹس کی فروخت کے جعلی اشتہار دینے والے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فلیٹس کی فروخت کے جعلی اشتہارات دینے یا غلط معلومات فراہم کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو بھی وارننگ جاری کی ہے کہ گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والے اداروں اور افراد پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    دبئی لیںڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ملازمین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گمراہ کن اور غلط اشتہارات کو چیک کریں تاکہ شہریوں کو دھوکا دہی سے بچایا جاسکے۔

    مزید پڑھیں: خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

    مزید پڑھیں : مدرسے میں تشدد کی وائرل ویڈیودبئی کی نہیں، حکام

    خیا ل رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ’جعلی اور من گھڑت خبریں‘ پھیلانے کو خلاف قانون جرم تصور کیا جاتا ہے اور قانون میں اس کے لیے قید اور جرمانے دونوں کی سزائیں موجود ہیں۔ جرمانے کی حد زیادہ سے زیادہ دس لاکھ درہم بھی ہوسکتی ہے۔

  • ڈنمارک میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

    ڈنمارک میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

    کوپن ہیگن: ڈںمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے نقاب اور برقعے پہننے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، پابندی کے حق میں 75 جبکہ مخالفت میں 30 سے زائد ووٹ آئے، 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    نقاب پر پابندی کے باعث اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم سر پر اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت نے واضح کیا ہے کہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہر گز نہیں ہے۔

    ڈنمارک میں پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، ایک بار خلاف ورزی پر 150 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ چار بار خلاف ورزی کی گئی تو ڈبل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظور ہوچکا ہے اور اب ڈنمارک بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔