نیویارک: امریکا کے مغربی علاقے کولوراڈو میں ہونے والی برفباری سے بھالو کے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے مغربی علاقے میں گزشتہ دنوں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے انسان تو انسان بلکہ سردی میں رہنے والے جانور بھی بھرپور انداز سے لطف اندوز ہوئے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پالتو بھالو کھلے آسمان تلے فٹبال سے کھیل رہا ہے اور برفباری ہورہی ہے۔ویڈیو میں برفباری کے دوران بھالو کی خوشی دیدنی تھی جس کی مالک نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ بھالو چلتا ہوا کھلی جگہ پر آیا اور برفباری سے لطف اندوز ہونے گا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھالو کی حرکت کو معصومانہ قرار دیا۔
Good luck finding a more adorable sight than this bear with a soccer ball and rolling around in the snow in a Colorado resident’s backyard. https://t.co/FZu5CiaNfJ pic.twitter.com/JrqtOrqnjz
— ABC News (@ABC) October 29, 2019
یاد رہے کہ دنیا بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے، موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال درجہ حرارت گزشتہ برس کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔