Tag: بھانجے

  • بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کےبھانجے شاہ ریزخان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ، پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ ریز خان کو دو سال کی تاخیر سے مقدمے میں نامزد کیا گیا، جبکہ ان کی والدہ علیمہ خانم کو پہلے ہی اس مقدمے سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ شاہ ریز کو بھی مقدمے سے خارج کیا جائے کیونکہ ان کا پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

    وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ شاہ ریز خان ملک کے نامور ایتھلیٹ ہیں اور ان پر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔

    دوران سماعت پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جبکہ ڈی ایس پی آصف جاوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہے۔

    عدالت نے وکلاء اور پولیس کے مؤقف سننے کے بعد شاہ ریز خان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

  • بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے اور دھماکے کے جرم میں جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے عرب شہری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نوجوان عرب کو الیکڑک شوک دینے والی گن کمسن بچے کے خلاف استعمال کرنے کے جرم میں 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عرب نوجوان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی اور اپنی سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر وائرل ہوگئی تھی۔

    عرب نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ ’میں صرف اپنے بھانجے کے ساتھ کھیل رہا تھا نہ حقیقت میں اسٹن گن( برقی بندوق ) سے ڈرا رہا تھا۔

    میرے موبائل میں ایک اسمارٹ ایپ ہے جس کے ذریعے میرے موبائل سے برقی گن جیسی آواز آتی ہے اور واقعے کے وقت تمام اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔

    نوجوان نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی گھر کے ایک فرد نے اہل خانہ کے واٹس ایپ گروپ میں اپلوڈ کرنے کےلیے بنائی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے ملزم کا بیان سننے کے بعد عدالت سے کیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے کہتے ہوئے کہ ’بچوں کے ساتھ ایسا مذاق کرنا خطرناک ہے‘ اور 5ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔