Tag: بھانڈا پھوڑ دیا

  • ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ’ کپل شرما شو‘ میں "جھوٹی ہنسی سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کامیڈی شوز میں جج کے طور پر اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی، ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں شو کی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’کپل شرما شو‘ کے دوران بعض اوقات مجھے بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر میں خوش نہیں تھی۔

    ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میکرز کا شروع شروع میں خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر میں قہقہہ لگاؤں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا یہ عورت پاگل ہے، یہ بے وجہ ہنس رہی ہے۔

    ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ لیکن ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے، اکثر موقعوں پر میرے قہقہے بناوٹی نہیں تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، شو کے بعد پہلے ہم خود شو دیکھتے ہیں اس کے بعد پوری دنیا کو ہنساتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ مجھے جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے اب ہم نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔

    اپنی ہنسی کے لیے اپنی غیر متوقع شہرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ارچنا سنگھ نے کہا ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایک دن میں اپنی ہنسی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گی، میں ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانا چاہتی تھی لیکن دیکھیں قسمت آپ کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور یہ دنیا کا بہترین کام ہے۔

    واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔

  • ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لاہور: ن لیگ کے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی یا کسی اور نے، مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نیب کی قید میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کا معاملہ اٹھ گیا تھا۔

    [bs-quote quote=”صدارت نواز شریف نے کی: رانا ثناء
    نہیں کی، نہیں کی: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نا اہل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کی، اس بات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر رانا ثناء نے اقرار کیا کہ صدارت نواز شریف نے کی۔

    ادھر صحافی کے سوال کے جواب میں رانا ثناء ہاں میں جواب دے رہے تھے، ادھر مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں ’نہیں کی، نہیں کی‘ لیکن رانا ثناء بھانڈا پھوڑ چکے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی


    میڈیا سے گفتگو میں یہ بتانے والے کہ اجلاس نواز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، رانا ثناء اللہ یہ بھول گئے تھے کہ آئینی طور پر نواز شریف اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نا اہل وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اس نکتے پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا حکمتِ عملی اپنائی جائے؟

  • شرجیل میمن کی شراب کی بوتلوں کی ٹیسٹ رپورٹ جعلی ثابت، سرعام ٹیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

    شرجیل میمن کی شراب کی بوتلوں کی ٹیسٹ رپورٹ جعلی ثابت، سرعام ٹیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی : شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں سے متعلق جھوٹی رپورٹ کا بھانڈا سرعام ٹیم نے پھوڑ دیا، سندھ لیبارٹری میں شہد یا زیتون کے تیل کا کوئی ٹیسٹ ہوا ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس کے ضیاءالدین اسپتال کے دورے کے موقع پر پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں کی ٹیسٹ رپورٹ جھوٹی ثابت ہوگئی۔

    اس حوالے سے سر عام ٹیم سندھ لیبارٹری پہنچی اور عملے سے رپورٹ کی بابت سوالات کیے، جس پر عملے نے آئیں بائیں شائیں کی، ٹیم سرعام نے مشینیں دکھانے کا کہا توجھوٹ پکڑا گیا۔

    اس دوران انکشاف ہوا کہ لیبارٹری رپورٹ میں جن ٹیسٹوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کیلئے مشینری لیبارٹری میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے، ادارے کے پاس نہ تو کوئی ٹیسٹنگ مشین ہے اور نہ ہی اس حوالے سے مطلوبہ کیمیکل موجود ہے۔

    سندھ لیبارٹری میں شہد یا زیتون کے تیل کے ٹیسٹ سے متعلق لیبارٹری حکام کا موقف تھا کہ ایک دن پہلے مشینیں درست تھیں آج خراب ہیں۔ یہاں ایک بات اور سامنے آئی کہ یہ لیب قتل، زیادتی، منشیات، ملاوٹ سمیت ہر رپورٹس بھی جعلی بناتی ہے۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی بوتلیں ٹیسٹ کیلئے سندھ لیبارٹری بھیجی گئی تھیں۔ دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی نے بھی شواہد ضائع کیے جانے کا شبہ ظاہر کر دیا، کیمٹی نے کیمیکل ایگزامینیشن کی رپورٹ کو مشکوک قرار دے کر دوبارہ کیمیکل جانچ کی سفارش کی ہے۔