Tag: بھاٹی گیٹ

  • لاہور بھاٹی گیٹ میں‌ مکان میں‌ آتش زدگی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

    لاہور بھاٹی گیٹ میں‌ مکان میں‌ آتش زدگی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

    لاہور: بھاٹی گیٹ میں‌ مکان میں‌ آتش زدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ محلہ سمیاں میں آتشزدگی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو عملے نے مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، متاثرہ عمارت میں ظہیر الدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی۔

    آگ لگنے سے عمارت میں موجود تمام افراد پھنس گئے تھے، اور آگ لگتے ہی فیملی کے تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم ان کی جانیں نہیں بچائی جا سکیں۔

  • لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم

    لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم

    لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا، جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    رہائشی عمارت میں مالک مکان سمیت تین خاندان رہائش پذیر تھے، عمارت بوسیدہ تھی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تین منزلہ رہائشی عمارت کا صرف ایک حصہ گرا ہے، جب پہلی منزل کا باتھ روم زمین بوس ہوا تو تمام افراد عمارت سے نکل گئے تھے۔