Tag: بھتہ

  • کراچی : گنگ وار کمانڈر  کو بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ ، مقدمہ درج

    کراچی : گنگ وار کمانڈر کو بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ ، مقدمہ درج

    کراچی: پی آئی بی کالونی میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کردی ، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بھتہ خور فرار ہوگ

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بھتہ مافیا پھر سرگرم ہوگئی ۔ پی آئی بی کالونی میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    بیرون ملک سے گنگ وار کمانڈر احمد علی مگسی نے دکان کے مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پی آئی بی تھانے میں بھتہ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کرنے والے گینگ وار کے 2 مطلوب کارندے گرفتار

    واقعے کی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار بھتہ خوروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوئے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل شہر میں بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کرنے والے گینگ وار عبدالصمد گروپ کے دو انتہائی مطلوب کارندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ملزمان پان چھالیہ اور ٹھیلے والوں کو بھتے کی پرچیاں دیتے تھے، ملزمان نے26 فروری کو زبیر چاٹ والے کے گھر فائرنگ کی تھی جبکہ 4 مارچ کو نیوکراچی میں پان چھالیہ والوں پر بھی فائرنگ کی اور فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔

  • شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج، ایک گرفتار

    شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج، ایک گرفتار

    شہریوں کو اغوا کر کے تین لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے پنجاب اور اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز میں پنجاب اور اسلام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تین شہریوں کو زبردستی روکا، گاڑی میں گھماتے رہے اور ان سے تین لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار ارسلان اور اعجاز نے جاوید مسیح، ثمر اقبال اور انور مسیح نامی شہریوں کو زبردستی روکا اور انہیں اغوا کر کے گاڑی میں گھماتے رہے۔

    بعد ازاں ملزمان تینوں مغویوں کو ایک ہوٹل کے قریب لے گئے۔ مقامی پولیس نے انہیں بازیاب کرایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار اعجاز کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کا ساتھی ارسلان موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھتہ خوری کی خبریں پہلے بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ گزشتہ سال ایک شہری سے 45 لاکھ سے زائد بھتہ وصول کیا گیا تھا اور اس میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-police-extorted-45-lakh-rupees-from-the-citizen/

  • بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف ایس ایس پی کا سخت ایکشن

    بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف ایس ایس پی کا سخت ایکشن

    جیکب آباد: بھتہ وصول کرکے پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے تین اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی نے سخت ایکشن لے لیا۔

    ایس ایس پی نے بھتہ وصول کرنے والے تینوں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، ایس ایس پی نے بتایا کہ 3 اہلکاروں کو کھلے عام بھتہ وصول کرنے پر معطل کیا گیا، اہلکار ٹھل بائے پاس پر ٹرکوں سے بھتہ وصول کررہے تھے۔

    کچھ عرصہ قبل پیرمحل کے علاقے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے 2 ایس ایچ اوز کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس افسران نے شہری سے 45 لاکھ 20 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا تاہم وہ قانون کی گرفت میں آگئے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر میں سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او ابتسام الحق، ایس ایچ او تھانہ اروتی رضوان اور ایک لڑکی سمیت 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق مدعی سے لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا تھا۔

  • پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے مزدور کو دھر لیا

    پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے مزدور کو دھر لیا

    کراچی: پولیس نے بھتے کے لیے تاجروں کو کالیں کرنے والے ایک مزدور کو پکڑ لیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور مختلف سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نے ایک کارروائی میں تاجروں کو دھمکا کر بھتہ وصولی کرنے والے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے بھتہ وصولی میں استعمال موبائل فون اور مختلف سم کارڈز برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم فیصل کا تعلق کسی گینگ وار سے نہیں، ملزم مزدور ہے اور از خود نیٹ ورک چلا رہا تھا، خوف و ہراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ تاجروں کو دھمکیاں، بھتہ وصولی کی کوشش کر رہا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم اب تک 4 سے 5 تاجروں کو بھتہ کے لیے کالز اور میسجز کر چکا ہے، وہ تاجروں کو کال کر کے 10 سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کرتا تھا، تاجروں کو واٹس ایپ پر قتل سے متعلق ویڈیوز بھیج کر ڈراتا بھی تھا۔

    معلوم ہوا کہ ملزم فیصل ایرانی نمبر سے بھی بھتے کے لیے کال اور میسجز کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    روجھان: سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ سے انٹر کاطالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل روجھان کے علاقے سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

    روجھان پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی جو انٹر کا طالب علم تھا۔

    دوسری جانب اہل علاقہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

  • اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے انتہائی مطلوب بھتہ خور ضیا کالا کو گرفتار کر لیا

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے انتہائی مطلوب بھتہ خور ضیا کالا کو گرفتار کر لیا

    کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے انتہائی مطلوب بھتہ خور ضیا کالا کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بھتہ خور کو پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم ضیا کالا کے خلاف پریڈی تھانے میں بھتے کا مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کی گئی تھی، ضیالا کالا کا تعلق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ہے، جہاں وہ ایک مافیا چلاتا تھا، وہ بھتہ اکٹھا کر کے خود بھی رکھتا تھا اور دوسروں میں بھی تقسیم کرتا تھا۔

    ایس ایس پی جنید شیخ

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں بھتے کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، اس سلسلے میں گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ جنید شیخ کے مطابق گزشتہ ماہ ملزم کی ضمانت عدالت نے کینسل کر دی تھی۔

  • معروف بزنس مین سے 5 کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین

    معروف بزنس مین سے 5 کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین

    لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معروف بزنس مین اظہر حسن سے بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا، ملزم نے خط کےذریعےبھتہ نہ دینے پراظہرحسن کی فیملی کومارنےکی دھمکی دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین اظہر حسن سے 5 کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین ہوگیا، ایس پی نے بتایا کہ سی آئی اے کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اقبال عرف شہزادمعروف بزنس مین اظہر حسن کاسوتیلا بھائی نکلا، ملزم نےخط کےذریعےبھتہ نہ دینے پراظہرحسن کی فیملی کومارنےکی دھمکی دی تھی

  • سرگودھا: بھتہ نہ دینے پر خاتون کو آگ لگا دی گئی

    سرگودھا: بھتہ نہ دینے پر خاتون کو آگ لگا دی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں منگل بازار میں اسٹال لگانے والی خاتون سے بھتہ طلب کیا گیا اور ان کے انکار پر انہیں آگ لگا دی گئی، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھتہ نہ دینے پر خاتون کو جلا دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون منگل بازار میں اسٹال لگاتی تھیں جہاں بااثر افراد نے ان سے بھتہ طلب کیا۔

    خاتون کے انکار کرنے پر ملزمان نے انہیں آگ لگا دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بااثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔ ان کے انکار کرنے پر انہیں آگ لگائی گئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی فیصل آباد میں دکانداروں کی جانب سے 4 گاہک خواتین پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ایک دکاندار نے خواتین پر چوری کا الزام لگا کر دیگر دکانداروں کے ساتھ مل کر ان پر بہیمانہ تشدد کیا، بعد ازاں خواتین کو برہنہ کر کے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

    واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی: پولیس اہلکارکوبھتہ لینےسےروکنےپرنوجوان کےخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پولیس اہلکارکوبھتہ لینےسےروکنےپرنوجوان کےخلاف مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکار کو بھتہ لینے سے روکنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرمامور اہلکارٹھیلے والے سے بھتہ لے رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکارکوبھتہ لینےسے روکنے پرنوجوان کے خلاف پرچہ کٹ گیا، انسداد پولیوٹیم کی سیکیورٹی پرماموراہلکارفی ٹھیلہ 30 روپے بھتہ جمع کررہا تھا۔

    پولیس اہلکارکا گریبان پکڑنے والے نوجوان حیدر کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم حیدر نے اپنے ساتھی کےساتھ مل کرپولیس اہلکارکا گریبان پکڑا تھا۔

    پولیس کانسٹیبل پریڈی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے جبکہ ٹھیلے پرموجود نوجوانوں نے پولیس اہلکارکو پکڑ لیا تھا۔

    واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرال ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کے خلاف کارروائی کی۔


    پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 فروری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے3 پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    کراچی: لیاری گینگ وارملزمان کا کراچی میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے، لیاری گینگ کے مرکزی ملزم بابا لاڈلہ کا بھائی زاہد لاڈلہ دبئی سے بھتہ مافیا کی سربراہی کر رہا ہے۔

    کراچی کے علاقے اولڈ ایریا کے تاجر لیاری گینگ وارکے آسیب سے جان نہیں چُھڑا سکے ہیں،لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم اور کراچی میں دہشت کی علامے سمجھے جانے والے زاہد لاڈلہ کے چھوٹے بھائی زاہد لاڈلہ کی جانب سے بھتے کے پیغامات تاجروں کو بھیجے جارہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنورمحمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد سے لیاری گینگ وارکے اہم کردارکی دبئی میں موجود گی اور وہاں سے گینگ چلانے کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

    تاجروں سے بھتہ وصولی کے لیے لیاری گینگ والوں نے کم عمرنوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں جو تاجروں کے آپس جا کرروپوں سے بھرے لفافے وصول کر کے لیاری گینگ کی جانب سے مقرر کردہ مقام پر پہنچا دیتے ہیں لیاری گینگ وار والے اس کام کے لیے نوجوانوں کو نہایت معمولی روپے بہ طور انعام بھی دیتے ہیں۔

    یاد رہے زاہد لاڈلہ اپنے بھائی بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی متضاد خبروں اور 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے وہ جعلی دستاویزات پر قیام پذیر ہے اور وہاں سے گینگ وار کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے۔

    واضح رہے زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں جس کے با وجود وہ بآ سانی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی سفری دستاویزت پر دبئی پہنچا۔

    زاہد لاڈلہ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیو کی سوشل میڈیا میں آنے کے بعد قانون نافذ کرنے ولے ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور زاہد لاڈلہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔