Tag: بھتہ خوری

  • گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی

    گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پور کی حدود میں بھتہ خوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچے تھے جب کسی شہری نے 15 پر اطلاع دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس حکام نے کہا ہے کہ انھیں پندرہ پر بھتہ خور ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے، وہاں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جسے اس کے ہی ساتھیوں کی چلائی گئی گولی لگی، اور وہ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔


    کوٹری میں بند گھر سے میاں، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد


    دوسری طرف لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو مغوی کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات میں جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی کی، ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا اغوا کی واردات ریڈ لائن ہے، ملزمان پکڑ کر رہیں گے۔

  • کراچی : گلوکار اور خاتون ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے  3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : گلوکار اور خاتون ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : گلوکار  اور خاتون ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات پر گذری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلئے۔

    ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان میں حمید اللہ عر ف ٹڈا، عبدالرحمان عر ف رحمان اور محمد رفیق عرف تھتھا شامل ہیں، ملزم حمید اللہ عر ف ٹڈا نے جون 2024میں بھتہ خور گروپ تشکیل دیا ، جس کے بعد ملزم عبدالرحمان اور ملزم رفیق عرف تھتھا کو اپنے گروپ میں شامل کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 9جون کو گلو کار ذیشان شہزاد عرف شانی کو ایک گفٹ بھجوایا، گفٹ کے اندر 2 گولیاں اْس کے بیٹے کی تصویر اور بھتے کی پرچی تھی، ذیشان شہزاد سے پرچی میں ڈیڑھ کر وڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نا دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشافات کیے،13 جون 2024 کو سینا ہلیتھ ایجوکیشن ایند ویلفیئر ٹرسٹ اور ہسپتال کورنگی کی ڈاکٹر امبرین کو سالگرہ کا گفٹ پیک بھیجا،گفٹ میں 2 گولیاں 5لاکھ روپے بھتے کی ہرچی موجود تھی جبکہ ملزمان بذریعہ فون دھمکی آمیز میسجز اور کالز کرتے رہے۔

    ملزمان نے اس سے قبل بھی اکتوبر 2022 اسی اسپتال میں کورنگی سے بینک میں 22 لاکھ روپے منتقل ہونے والی رقم پر ڈکیتی کی تھی اور ملزمان نے رقم آپس میں تقسیم کر لی تھی۔

    گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • بھتہ طلب کرنیکا انوکھا انداز، ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے گھر تابوت بھجوا دیے گئے!

    بھتہ طلب کرنیکا انوکھا انداز، ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے گھر تابوت بھجوا دیے گئے!

    پشاور: ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ڈارنے اور بھتہ کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ملزم نے اس کے گھر تابوت بھجوا دیے۔

    لوگوں کو موت کا خوف دلا کر ان سے بھتہ وصول کرنے کے لیے بھتہ خور دھمکی آمیز خطوط اور کالز کے بعد اب تابوت بھجوانے لگے ہیں، یہ انوکھا واقعہ پشاور میں پیش آیا ہے جہاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ڈارنے کے لیے یہ ملزمان اس حد تک چلے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تابوت لے جانے والے رکشوں کو تحویل میں لے لیا ہے، ملزمان سوسائٹی مالک سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سے بھتہ خوروں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہورہی ہیں۔

    متن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے بتایا کہ کچھ روز قبل میرے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کا مقدمہ درج ہے، مذکورہ شخص کال پر خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرتا ہے۔

  • بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم گرفتار

    بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر سرجانی میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم نعمان عرف علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے کا نام استعمال کرتا تھا، ملزم سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے لوگوں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر گرفتار

    منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر گرفتار

    کراچی: پولیس حکام نے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث حاضر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ملزم اے ایس آئی عمران سے چرس برآمد ہوا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں ڈیوٹی افسر ہے، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے 12 جنوری کو ایک ملزم پکڑا تھا اس نے دوران تفتیش بتایا کہ پستول پولیس افسرنے دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ملنے والی موٹرسائیکل اے ایس آئی عمران کے ہی نام پر تھی، پولیس تفتیش کے بعد ایس ایچ او گلشن معمار ملزم کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی عمران مومن آباد میں بھتہ خوری میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف ایک تھانے میں منشیات کا کیس بھی درج ہے اب گرفتار ملزم سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کراچی: بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: پی آئی بی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ بلوچ پاڑہ سے بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران بھتہ خوری میں ملوث 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 2 ہینڈگرنیڈ 1 آٹومیٹک رائفل، دو نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی، ملزمان بھتہ نا دینے پر تاجروں پر گولیاں چلاتے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں بلال، عاقب اور محبوب شامل ہیں، بھتہ خور گینگ کو ایران سے بیٹھ کر آپریٹ کیا جاتا ہے ان انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایران اور حب میں ہے۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ گینگ سرغنہ سلیم چاکلیٹی اور عظیم چاکلیٹی کا نام ریڈ بک میں بھی ہے، بھتہ خوری کا ٹاسک حب میں موجود اقبال لنگڑا کو دیا جاتا ہے جس کے بعد اقبال لنگڑا ملزمان کے ساتھ ملکر بھتہ وصولی کرتا تھا۔

     ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ تاجر نے بھتے کا فون ملنے پر پی آئی بی پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد حساس ادارے کیساتھ بلوچ پاڑہ میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

  • کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیساتھ اغوا برائے تاوان بھتہ خوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) نے کراچی میں ہونے والی 10 ماہ میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جاتی ہیں، رواں سال اب تک کراچی والوں سے 50 ہزار موٹرسائیکلیں چوری و چھینی گئیں ہیں۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال صرف سمتبر 2023 تک شہریوں کی ڈھائی ارب کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جس میں چوری موٹر سائیکل کی تعداد 43951 ہے، انہی 10 ماہ میں 5876 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 1703 کاریں چوری کی گئیں جس میں 212 گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ماہ اکتوبر میں 4 ہزار 396 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جس میں 817 موٹر سائیکلوں کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا جبکہ 182 کراچی کے شہری اپنی گاڑی سے محروم ہوئے۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں شہریوں کو 2 ہزار 446 موبائل فونز سے محروم کیاگیا، جس میں سے 51 موبائل فون برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ اس ماہ اغوا برائے تاوان کے 3 اور بھتہ کوری کے 10 مقدمات رپورٹ ہوئے

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں اور کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی: بھتہ خوری میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد منگھوپیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قاری عالمگیر، محمد زاہد عرف قاری، محمد کاشف عرف کاشی اور محمد یوسف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، تاجروں کے موبائل فون، کاروباری جگہیں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو بناتے تھے، معلومات افغانستان میں موجود حزب الاحرار (کالعدم ٹی ٹی پی اور مہمند گروپ)کے کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب الاحرار کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار نے رواں ماہ میں مختلف ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

     ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

    کراچی: شہر قائد میں سچل اسکیم 33 میں رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے، فوٹیج بھی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ مافیا سر اٹھانے لگا ہے، سچل کے علاقے اسکیم 33 میں 2 روز قبل رہائشی پروجیکٹ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، سچل پولیس نے پروجیکٹ کے انچارج محمد شہور میمن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے وصی اللہ لاکھو، محمد آصف، محمد طارق اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے پروجیکٹ کے مالک آصف غازیان سے ٹیلی فون پر بھتہ طلب کیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف غازیان کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں برے انجام کی دھمکی دی گئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

  • کراچی  میں بھتہ خوری کے نئے گینگ کا انکشاف

    کراچی میں بھتہ خوری کے نئے گینگ کا انکشاف

    کراچی : شہر میں بھتہ خوری کے نئے گینگ کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے بتایا کہ ملزمان نے تاجر کو تین کروڑ کی بھتے کی پرچی کےہمراہ گولی بھیجوائی تھی اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی۔

    فداحسین جانوری کا کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے رابطے کیلئے کمیونیکیشن ڈیوائس برآمد کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بھتہ خوروں کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    اس حوالے سے سی آئی اے سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ قبل صنعتی ایریا میں نئی چیز دیکھنے میں آئی جہاں بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھی بھیجی جارہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ متعدد ایسے واقعات مزید سامنے آئے جن میں تاجروں اور صنعتکاروں سے دو سے 5کروڑ روپے بھتہ طلب کیا جارہا تھا اور عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔