Tag: بھتہ وصولی

  • بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان  گرفتار، اسلحہ برآمد

    بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایوب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں وقار، محمد اسلم عرف مرغی اور سلمان عرف نانا شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی مطلوب بھتہ گینگ کے سرغنہ عبدالصمد عرف فیضان کے ساتھی ہیں، ملزمان پان چھالیہ کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں، یہ ملزمان کاروباری افراد کو غیر ملکی نمبروں سے بھتہ وصولی کے لیے فون کرتے ہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم وقار نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے، ملزم نے 2022 عبدالصمد کے ساتھ نیو کراچی میں ماوا فروخت کرنے کا غیر قانونی کام کرتا رہا، عبدالصمد عرف فیضان ملزم کو 700 روپے روزانہ بطور معاوضہ دیتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اکتوبر 2024 میں عبدالصمد عرف فیضان نے ملزم کو بین الاقوامی واٹس ایپ نمبر سے رابطہ کیا، جس میں کامران بنگالی نامی شخص کی معلومات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا، ملزم ابھی تک عبدالصمد عرف فیضان سے رابطے میں تھا۔

    گرفتار ملزم اسلم عرف مرغی کراچی اور اندرون سندھ میں چھالیہ کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے، ملزم عبدالصمد عرف فیضان کے دست راست سہیل کے ذریعے عبدالصمد سے دھمکی آمیز کالز کرواتا تھا لوگوں سے بھتہ وصولی کرتا تھا،

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سلمان عرف نانا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ملزم اس سے قبل مختلف مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پرگڈز ٹرانسپورٹ سےبھتہ وصولی کی شکایات کا کا نوٹس لے لیا، چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرکے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ کراچی طورخم اورکراچی چمن روٹ پرشکایات بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 5 اکتوبر تک عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کہاہے کہ وصولی،بھتہ خوری کمزورنگرانی،چشم پوشی کی علامت ہے، اس سے قیمتوں میں اضافہ اورملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

    انھوں نے ان شکایا ت کے خلاف ہر حال میں عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عمل نہ ہونےپرگراؤنڈاسٹاف کےخلاف ایکشن لیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سپروائزری افسراورانتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    وزیراعظم آفس کا یہ بھی کہنا تھاکہ غیرقانونی کرایہ وصولی ایکسائزاینڈڈیوٹی قوانین پرسوالیہ نشان ہے،بادی النظرمیں بھتہ خوری سے حاصل رقوم حکام بالاتک جاتی ہے۔ انہوں نے اس معاملےپرسختی سےنوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹوں سےمتعلق قوائدوضوابط میں تبدیلی کی جائے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھرمیں چیک پوسٹوں کی تعدادکم کی جائے اور تمام ادارےملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں۔متعلقہ حکام متحرک ہوکراحکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں، اور مقررہ وقت تک رپورٹ وزیراعظم آفس کوپیش کی جائے بصورت دیگرچیف سیکرٹریز،آئی جیز،ڈی آئی جیزکےخلاف کارروائی ہوگی۔