Tag: بھتے کی پرچی

  • کراچی :  مالک کو بھتے کی پرچی دینے والا ملازم گرفتار

    کراچی : مالک کو بھتے کی پرچی دینے والا ملازم گرفتار

    کراچی : لیاری میں مالک کو بھتے کی پرچی دینے والے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ٹائر مارکیٹ میں ہی دکان کا ملازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے لیاری میں مالک کو بھتے کی پرچی دینے والے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ملازم مالک کو پرچی دینے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ میں پکڑاگیا، بغدادی کےعلاقےمیں پولیس نے اسنیپ چیکنگ دوران مشکوک شخص کی تلاشی لی۔

    ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ملزم اخترسےبھتےکی پرچیاں برآمد ہوئیں، ملزم ٹائر مارکیٹ میں ہی دکان کا ملازم ہے، بھتے کی پرچی دینے جارہا تھا۔

    یاد رہے کراچی میں کھارادرپولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے بھتے کیلئے اسٹور پر فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا تھا کہ ملزمان کا تعلق وصی اللہ لاکھوگروپ سے ہے، ملزمان سے 2 پستول اورموٹر سائیکل برآمد کرلی تھی۔

  • کراچی  : دودھ فروش کو گولی سمیت بھتے کی پرچی موصول

    کراچی : دودھ فروش کو گولی سمیت بھتے کی پرچی موصول

    کراچی: سعید آباد میں دودھ فروش کو گولی سمیت 5 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی، جس میں تحریر ہے کہ زندگی یا موت آپ کے ہاتھ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوروں نے عید سے قبل اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں، سعید آباد کباڑی مارکیٹ میں دودھ فروش کودھمکی آمیزپرچی موصول ہوئی۔

    بھتہ خوردکان میں تھیلی کے اندر گولی رکھ کر پرچی پھینک کرگئے، جس میں بھتہ خوروں نے5 تاریخ کو5 لاکھ روپےبھتہ مانگا ہے۔

    دودھ فروش کی جانب سے رینجرزاور پولیس کواطلاع دےدی گئی، پرچی پر دھمکی دی گئی ہے کہ پانچ تاریخ کو 5 پیٹی چاہیے، زندگی یا موت آپ کے ہاتھ میں ہے، پولیس کے پاس جانے کی کوشش کی تو ناراض نہیں ہونا۔

    پولیس اور رینجرز نے کرائم سین کا دورہ کیا ، دکاندار کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے آغاز کیلئےپولیس نے صبح 10 بجے بلایا ہے۔

  • مسلح افراد کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزمان بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

    مسلح افراد کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزمان بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

    کراچی : نامعلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں باربی کیو ریسٹورنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے چوبیس سالہ ملازم اسرار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دکاندار کو بھتہ نہ دینے پرفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا ہے۔

    فائرنگ کا مقدمہ دکان مالک کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں دہشت گردی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ملزمان نے3سے4فائر کرکے ملازم کو زخمی کیا اور فائرنگ کرنے کےبعد دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکی، بھتے کی پرچی پر بیرون ملک کا فون نمبر درج تھا۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے لگتا ہے واقعے کو بھتے کارنگ دیا جارہا ہے، تاہم ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔