Tag: بھتے کی پرچیاں

  • کراچی : دکانداروں کو 1 سے 10لاکھ تک بھتے کی  پرچیاں موصول ،  قتل کی دھمکیاں

    کراچی : دکانداروں کو 1 سے 10لاکھ تک بھتے کی پرچیاں موصول ، قتل کی دھمکیاں

    کراچی : نیو کراچی کے دکانداروں کو 1 سے 10 لاکھ تک بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی تاہم پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ مافیا سر اٹھانے لگی، تاجروں کو قتل کی دھمکیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔

    نیوکراچی کےدکانداروں کو 1 سے 10لاکھ تک بھتہ پرچیاں موصول ہوئی ، دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ شہری کی مدعیت میں بھتہ خوری سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نیوکراچی گیارہ ڈی میں کنفیشنری کا کاروبار، دیگردکانیں اور کیبن بھی ہیں، گزشتہ رات موٹرسائیکل پر دو مسلح ملزمان آئےاور سب سے ایک ،ایک لاکھ بھتہ طلب کیا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ دکانداروں نے جب بھتہ خوروں سے کہا وہ چھوٹے دکاندار ہیں اور اتنے پیسے نہیں تو انہوں نے فائرنگ کردی، جس سے تین سال کا تیمور زخمی ہوا لیکن ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے جائے وقوع سےنائن ایم ایم کی گولی کا سکہ قبضہ میں لیا اور کہا دکانداروں کے فون پر بھی دوبارہ بھتے کے پیغامات آئے، بھتہ خوروں نے دس لاکھ کا مطالبہ کیا اورنہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔

    حکام نے کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منتقل کردی گئی ہے۔

  • کراچی کے  تاجروں کو  بھتے کی پرچیاں پھر ملنے لگیں

    کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھر ملنے لگیں

    کراچی : شہر قائد میں کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھرملنے لگیں، گزشتہ سال دسمبر میں تاجروں سے بھتہ خوری کے گیارہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر پھر بھتہ خوری سے پریشان ہیں، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں پھر سے موصول ہونے لگی ہیں۔

    سی پی ایل سی نے بتایا کہ گزشتہ سال تاجروں سے بھتہ خوری کے ساٹھ مقدمات درج ہوئے، دسمبر میں سب سے زیادہ گیارہ واقعات رپورٹ کئے گئے۔

    بھتہ خورمنظم نیٹ ورک نے بھتہ نہ دینے پرگزشتہ ماہ تین تاجروں کوقتل کیا، بھتہ خوروں کا نیٹ ورک ایران اورافغانستان سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

    کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں اسٹیل کے تاجر شہزاد جعفرانی کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا جبکہ گبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں کپڑےکےتاجرسلیم مون کے بیٹےاُسامہ مون کوقتل کیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں بلال نامی دھاگے کےتاجر کو دوکروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر دکان میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    بھتہ خوری کے واقعات کیلئے سی آئی اے کا اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کیا گیا ہےمگر یہ یونٹ بھتےکی پرچیاں دینےوالےملزمان کی نشاندہی سےقاصر ہے۔