Tag: بھتے کی کال

  • کراچی: کار شوروم پر فائرنگ کے بعد واٹس ایپ پر بھتے کی کال آ گئی

    کراچی: کار شوروم پر فائرنگ کے بعد واٹس ایپ پر بھتے کی کال آ گئی

    کراچی: گزشتہ روز نیو کراچی میں کار شوروم پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو کراچی تھانے کی حدود میں ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد بھتہ خوروں کی جانب سے واٹس ایپ کال آ گئی۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو کراچی تھانے میں مقدمہ رینٹ اے کار کے ملازم کی مدعیت میں بھتہ خوری، اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں گینگ وار وصی اللہ لاکھو، عبدالصمد کاٹھیا واڑی، جواد راجہ اور فائرنگ کرنے والے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق شوروم پر فائرنگ لیاری گینگ وار نے بھتہ خوری کے لیے کی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، اور انھوں نے واٹس ایپ پر شوروم مالک سے بھتہ مانگا۔


    فیک جاب آفرز سے ہوشیار، نوجوانوں کو ٹریپ کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس متحرک


    جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت مہران، عطا اللہ اور سلمان شوروم میں موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ کے بعد بین الاقوامی نمبر سے کال آئی جس میں اس نے گینگ وار سے اپنا تعلق ظاہر کیا۔ بھتہ خور نے پیغام دیا کہ عمر فاروق یا سمیع اللہ رینٹ اے والے کو کہو کہ اپنا نمبر آن کرے اور بھتہ دے۔

    نیو کراچی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے، ملزمان تک پہنچنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

  • کراچی : زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

    کراچی : زیرِ تعمیر عمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول

    کراچی : لیاری بہار کالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدار کو ایران سے بھتے کی کال موصول ہوئی ، جس میں 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہارکالونی میں زیرتعمیرعمارت کے ٹھیکیدارسے 10لاکھ بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے پر پلاٹ پر شدید فائرنگ کی گئی۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا کہ 18اگست کی شام ایران سےبھتےکی کال موصول ہوئی، زاہد لاڈلہ گینگ کےمبینہ کمانڈر نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔

    ،مدعی مقدمے نے کہا کہ بھتہ نہ دینےکی صورت میں کام بندکرنےکی دھمکیاں دی گئیں، دھمکیوں پرمیں خوف اورذاتی مصروفیت کےباعث پنجاب چلاگیاتھا۔

    ملزمان کی جانب سےمسلسل کال موصول ہونےپر2لاکھ دینےکی آفرکی گئی اور بھتہ نہ دینےپرموٹرسائیکل سوارملزمان نےپلاٹ پرفائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • کراچی کے تاجر کو بیرون ملک سے 20 لاکھ روپے بھتے کی کال موصول

    کراچی کے تاجر کو بیرون ملک سے 20 لاکھ روپے بھتے کی کال موصول

    کراچی : تاجر کو بیرون ملک سے بھتہ کی کال موصول ہوئی ، جس میں 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور پیسے نہ دینے پر دونوں بھائیوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی میں تاجر کو بیرون ملک سے بھتے کی کال کا انکشاف سامنے آیا۔

    پولیس نے گیس سلنڈر شاپ کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ عوامی کالونی تھانےمیں اقدام قتل اوربھتےکی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ تاجر کو بیرون ملک سے کال آئی اور بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، ساتھ ہی بھتہ نہ دینے پردھمکیاں دی گئیں اور بات نہ ماننے پر خوفزدہ کرنے کیلئے حملہ بھی کیا گیا۔

    تاجر کا کہنا ہے کہ چار دسمبر کی رات موٹرسائیکل سوار دوملزمان آئے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے فوری بعد زخمی تاجر کے بھائی کو غیر ملکی نمبرسے کال موصول ہوئی، کال پردھمکی دی کہ یہ صرف ٹریلرتھا، پیسے نہ دیے تو دونوں بھائیوں کو مار دیں گے۔

  • ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو بھتے کی کال موصول

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو بھتے کی کال موصول

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کو بھتے کی کال موصول ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کو بھتے کی کال موصول ہوئی اور  دھمکیاں دی گئیں، اسامہ قادری کے مطابق واٹس ایپ پر دبئی نمبرسے بھتے کی کال اور میسجز موصول ہوئے.

    اسامہ قادری کے مطابق انھیں 25 لاکھ روپے امریکی ڈالرکی شکل میں ساؤتھ افریقا بھیجنے کا کہا گیا، میسج میں رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں.

    ایم این اےاسامہ قادری کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق وزیرمملکت برائے داخلہ کو ایک ہفتہ قبل آگاہ کیا، کمشنرکراچی کو بھی آگاہ کردیا، مگر نہ تو سیکیورٹی دی گئی، نہ ہی کوئی مؤثرکارروائی ہوئی.

    ان کا کہنا تھا کہ جان سے مارنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فوری سیکیورٹی دی جائے.

    مزید پڑھیں: علی رضا عابدی قتل کیس، لندن، ساؤتھ افریقا نیٹ ورک ملوث ہوسکتا ہے، ایس ایس پی

    واضح رہے کہ اسامہ قادری ایم کیوایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 253 سےرکن منتخب ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا.

    خیال رہے کہ علی رضا عابدی کی جان کو بھی خطرات لاحق تھے اور انھیں دھمکیاں مل رہی تھیں.