Tag: بھمبر

  • شادی کے لیے درخت کاٹنے والا دولھا درخت کے نیچے دب کر جاں بحق

    شادی کے لیے درخت کاٹنے والا دولھا درخت کے نیچے دب کر جاں بحق

    بھمبر: آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں اپنی شادی کے لیے درخت کاٹنے والا دولھا درخت کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی میں شادی کے لیے تیاریاں کرنے والے نوجوان کی افسوس ناک موت واقع ہو گئی، شادی کا گھرماتم کدہ بن گیا، نوجوان درخت کاٹتے ہوئے درخت تلے ہی آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    نوجوان پس ماندہ علاقے رعل میں اپنی شادی کی تقریب کے لیے ایندھن جمع کر رہا تھا، اس مقصد کے لیے وہ درخت کاٹنے لگا، لیکن چیل کا درخت نوجوان کے اوپر ہی آ گرا جس سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    بھمبر کی تحصیل سماہنی میں وہ جنگل جہاں لکڑی کے حصول کے لیے درخت کاٹا جا رہا تھا

    خیال رہے کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جب دولھا عین اپنی شادی کے دن کسی ناگہانی حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہوا، یا قتل کیا گیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ 28 دسمبر کو پشاور کے مضافاتی علاقے سردار گڑھی میں بھی پیش آیا تھا۔

    پشاور : شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے دولہا جاں بحق

    شادی کی تقریب جاری تھی، تصاویر اور ویڈیو بنائی جا رہی تھی، جب گھر میں اسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا کہ خواتین کی تصاویر اور ویڈیو نہیں بنائی جائے گی، جھگڑا اتنا بڑھا کہ اسلحہ نکل آیا اور فائرنگ شروع ہو گئی جس میں بد قسمت دولھا عابد زخمی ہو گیا، بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان میں دولھے کا بہنوئی بھی شامل تھا۔

  • بھارتی فوج کی بھمبر اور چکوٹھی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی بھمبر اور چکوٹھی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

    مظفرآباد: بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بھمبراورچکوٹھی سیکٹر پر جدید ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور شدید گولہ باری بھی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

    مزید پڑھیں:پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش تھی جس کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔

    مزید پڑھیں:اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاتھاکہ ہمارے 7 جوانوں کی شہادت والے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئےتھے ایل او سی پر اب تک 40 تا 45بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں،بھارت مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا کرے۔