Tag: بھمبر سیکٹر

  • ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘خاتون زخمی

    ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘خاتون زخمی

    مظفر گڑھ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ میں خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

    تفصیلات کےمطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھمبرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج کی جانب سےبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیاگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےبھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئےگزشتہ شب رات گئے بھمبر میں شہری آبادی کونشانا بنایا۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتےہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    مزید پڑھیں:بھارت کی جانب سے ظفروال سیکٹر میں ایل اوسی کی خلاف ورزی: آئی ایس پی آر

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے ظفروال ورکنگ باؤنڈری لمبڑیال اوراکرم شہید چوکی پربلا اشتعال فائرنگ کی تھی،تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سےبھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی سورماؤں کی توپیں خاموش ہوگئی تھیں۔

  • بھمبر، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    بھمبر، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    بھمبر : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بھمبھر کے قریب خنجر سیکٹر میں آر پی جی سیون اور اے جی ایل سے بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھا جس پر پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروادیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹھانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جا ری رکھے ہوئے ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے خود ساختہ اور مضحکہ خیز سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جو وہ خود اپنی پارلیمنٹ اور عالمی میڈیا کے سامنے سچا ثابت نہیں کر سکے تھے جس پر انہیں کافی سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

  • پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم

    پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کوئی کسی غل؛ط فہمی میں نہ رہے۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک عمل ہے جس کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

    بھارتی افواج نے معصوم نہتے کشمیریوں کے خلاف ناقابل بیان مظالم ڈھائے ہیں تا ہم بھارتی افواج کے کشمیر میں ناجائز قبضے خلاف تحریک آزادی زوروں پر ہے جس سے توجہ ہتانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہا ہے۔

     اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزام دھر کر ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

    واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 پاکستانی فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی مارے جانے اور درجنوں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ

    ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ

    بھمبر: بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے نتیجے میں بھارتی فوجیوں کی چار چیک پوسٹیں تباہ اور پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی فوجیوں‌ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعات مسلسل جاری ہیں، فائرنگ بلااشتعال کی جاتی ہے جس میں معصوم افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    عسکری ذرائع کے مطابق آج بدھ کو ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر پاک فوج نے جوابی فائرنگ کی۔

    عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

    قبل ازیں بھارتی فوج کی چپڑاڑ سیکٹر اور ایل اوی سی پر فائرنگ سے دو شہری شہید اور نو شہری زخمی ہوگئے۔