Tag: بھنویں

  • پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    گھنی پلکوں سے سجی آنکھیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں، پلکوں اور بھنوؤں کو گھنا کرنے کے لیے مختلف ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں تاہم ہر ٹوٹکا کارآمد نہیں ہوتا۔

    ماہرین نے پلکوں اور بھنوؤں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لیے ایلو ویرا جیل سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

    اسے چہرے کے ساتھ پلکوں اور بھنوؤں پر بھی استعمال کریں، یہ ایک طرف تو چہرے سے جھریاں دور کر کے چہرے کی رنگت کو نکھارے گا، ساتھ ہی پلکوں کو بھی گھنا اور مضبوط بنائے گا۔

    ایلو ویرا کو سونے سے قبل مسکارے کے برش کے ذریعے پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں، بہتر نتائج کے لیے اسے روزانہ استعمال کریں۔

  • ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟

    ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟

    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہمارے چہرے پر بھنویں اور پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟ ماہرین نے اب اس کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔

    بین الاقومی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے معلوم کیا کہ انسانوں کے چہروں پر بھنویں اور پلکوں کا مقصد آنکھوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    امریکن اکیڈمی آف آپٹمالوجی کی ترجمان ڈاکٹر اسٹیفنی ماریونیکوس نے بتایا کہ ان دونوں کا مقصد آنکھوں کی پتلیوں کو اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے، یہ تحفظ کسی بھی چیز سے ہوسکتا ہے جیسے سیال یا پانی، کوئی ٹھوس چیز، مٹی، کیڑے یا کچھ اور۔

    بھنویں آنکھوں کو مختلف مواد جیسے پسینے، بالوں کی خشکی اور بارش سمیت ہر اس چیز سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جو سر سے پھسل کر چہرے کے نیچے جاتی ہیں۔ بھنویں اس چیزوں کو پکڑلیتی ہیں یا سیال مواد کو جذب کرلیتی ہیں یا ان کا زاویہ بدل کر آنکھوں سے دور کردیتی ہیں۔

    اسی طرح بھنویں کچھ اور افعال میں بھی مددگار ہوتی ہیں جیسے چہرے کے تاثرات اور مخصوص جذبات کے اظہار کے لیے ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

    سنہ 2018 کی ایک برطانوی تحقیق کے مطابق جیسے جیسے انسانی چہرہ ارتقائی مراحل سے گزر کر چھوٹا اور سپاٹ ہوا، تو یہ ایسا کینوس بن گیا، جس میں بھنویں مختلف النوع جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں۔

    محقق پال او ہیگنس کا کہنا ہے کہ ہم نے بالادستی یا جارحیت کی جگہ مختلف النوع جذبات کے اظہار کو اپنالیا، جیسے جیسے چہرے چھوٹے ہوئے، پیشانی بڑی ہوتی گئی، چہرے کے مسل بھنوؤں کو اوپر نیچے حرکت دینے لگے اور ہم اپنے تمام لطیف جذبات کا اظہار ان کے ذریعے کرنے لگے۔

    اسی طرح پلکیں بھی آنکھوں کو اسی طرح کا تحفظ فراہم کرتی ہیں مگر ان کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر اسٹیفنی کے مطابق پلکیں لگ بھگ منہ پر مونچھوں کی طرح ہوتی ہیں، جو لمبی اور حساس ہوتی ہیں، جب ان کو کچھ چھوتا ہے تو آنکھیں بند ہونے کا ردعمل دفاعی میکنزم کے طور پر متحرک ہوتا ہے، پلکوں کے بغیر اس ردعمل کو متحرک ہونے زیادہ وقت لگتا۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر پلکیں نہ ہوتیں تو جب تک کسی چیز کو آنکھوں کے اندر آتے نہیں دیکھتے تو یہ میکنزم متحرک نہیں ہوتا، جس سے انجری کا خطرہ بڑھتا، جبکہ پلکیں اس معاملے میں حساس ہیں جو برق رفتاری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے میکنزم کو متحرک کرتی ہیں۔

    پلکیں سیال مواد، مٹی اور دیگر اشیا کو بھی پکڑ لیتی ہیں اور آنکھوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

  • گھنیری پلکیں کیسے حاصل کی جائیں؟

    گھنیری پلکیں کیسے حاصل کی جائیں؟

    گھنی پلکیں اور آئی بروز نہ صرف آنکھوں کو خوبصورت بناتی ہیں بلکہ پورے چہرے کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں، آج آپ کو پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کے لیے آسان سی ٹپ بتائی جارہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے پلکیں اور بھنویں گھنی کرنے کے لیے نہایت آسان ترکیب بتائی۔

    سب سے پہلے آدھا کپ پانی میں ایک الائچی کوٹ کر ڈالیں اور اس میں 20 سے 25 پتے ہرے دھنیے کے شامل کریں۔ اس کو اچھی طرح سے پکائیں اور پانی الگ کرلیں۔

    اس پانی میں 1 چائے کا چمچ شہد اور ایلو ویرا جیل شامل کریں، اب اس آمیزے کو انگلیوں پر لے کر آئی بروز اور پلکوں کے اوپر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

    مساج سے دوران خون تیز ہوگا اور بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا۔

    اگر اس سے کوئی الرجی نہ ہو تو اسے رات بھر لگا کر سوئیں اور باقاعدگی سے 3 ماہ تک جاری رکھیں، 3 ماہ کے عرصے میں فرق واضح طور پر سامنے آنا شروع ہوجائے گا۔

  • پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

    کراچی: گھنی پلکیں اور بھنویں چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں تاہم بعض اوقات پلکیں جھڑنے بھی لگتی ہیں، اس مسئلے کو نہایت آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے پلکیں اور بھنویں گھنی کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔

    سب سے پہلے آلو کے چھلکے اتاریں اور انہیں پانی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں۔

    ایک چائے کا چمچ سیاہ سرمہ لیں، اس میں لیونڈر آئل اور ناریل کا تیل آدھا آدھا چائے کا چمچ ڈالیں، اس میں آلو کا گرائنڈ کیا ہوا پانی شامل کریں اور مکس کرلیں۔

    اس آمیزے کو دن میں ایک سے 2 بار لگائیں، ایک ہفتے کے اندر پلکیں اور آئی برو سیاہ اور گھنی ہونا شروع ہوجائیں گی۔

    قدرتی اجزا پر مشتمل یہ آمیزہ مسکارا کی خالی بوتل میں ڈال کر اس کے برش کے ذریعے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں اور آنکھوں میں جانے کی صورت میں انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔