Tag: بھنڈی

  • بھنڈی میں صرف ۔ ۔ ۔ ۔ شامل کریں ، چہرے کے غیرضروری بال ہمیشہ کیلئے صاف

    بھنڈی میں صرف ۔ ۔ ۔ ۔ شامل کریں ، چہرے کے غیرضروری بال ہمیشہ کیلئے صاف

    خواتین کی بہت بڑی تعداد چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں اور ہزاروں روپے خرچ کرکے ان بالوں سے وقتی طور پر چھٹکارا حاصل کرتی ہیں، لیکن اب یہ بال آپ کی جان ہمیشہ کیلیے چھوڑ دیں گے۔

    جی ہاں !! اب ان خواتین کو غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے پارلر جانے کی ضرورت نہیں اس کیلئے گھر میں موجود اشیاء کو استعمال کرکے بھی اس مسئلہ سے نمٹا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے ان غیر ضروری بالوں کو جڑوں سے ختم کرنے کیلیے ایسا کامیاب اور آزمودہ نسخہ بتایا کہ جس پر عمل کرکے خواتین اس مشکل سے نجات پالیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ بھنڈی نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ یہ جلد سے غیر ضروری بال صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس نسخے میں بھی بھنڈی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں چار عدد بھنڈی کے ٹکڑے اور ایک چمچ جَو ڈال کر اسے ابال لیں جب اس کا لیس دار مادہ بن جائے تو اتار لیں۔

    اس کے علاوہ ایک چمچ قسط شیریں اور ایک چمچ سورنجان تلخ کے ساتھ ایک چمچ جَو کو ملا کر اچھی طرح پاؤڈر کے جیسے پیس لیں اور اس پاوڈر کے اندر بھنڈی کا لیس دار مادہ ڈیڑھ چمچ ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں۔

    اس پیسٹ کو کریم کی طرح اپنے چہرے لگائیں اور ہلکا سا مساج دو سے تین بار کریں تاکہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے، اس کے بعد اسے سوکھنے کیلئے چھوڑ دیں اور سوکھنے کے بعد آٹے کو ہاتھ میں لے کر ہلکے ہاتھ سے رگڑنا ہے۔

    اس سے ہوگا یہ کہ جو باریک بال ہے وہ فوراً ٹوٹ جائے گا اور دو سے چار مرتبہ کے استعمال سے وہ بال جڑ سے ختم ہوجائیں گے، لیکن یاد رہے کہ اس عمل کو روزانہ نہیں کرنا۔

  • بھنڈی کے حیران کن فوائد

    بھنڈی کے حیران کن فوائد

    بھنڈی ایک عام سبزی ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ہے تاہم آپ بھنڈی کے ان حیران کن فوائد سے ناواقف ہوں گے۔

    بھنڈی کو ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سنہ 2011 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنڈی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرکے اسے معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔

    بھنڈی ذیابیطس کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔

    اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس پیشاب کی تکالیف کو دور کر کے مثانے اور جگر کو صحت مند رکھتے ہیں۔

    بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلاتے ہیں۔ یہ وہی اجزا ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلانے والی دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

    بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔

    بھنڈی کے لیس دار مائع میں وافر مقدار میں ریشہ اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے تمام اعضا کے لیے فائدہ مند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔