Tag: بھول بھلیاں 3

  • ’بے وقوف دنیا بھوتوں سے ڈرتی ہے‘ فلم بھول بھلیاں 3 کا ٹیزر ریلیز

    ’بے وقوف دنیا بھوتوں سے ڈرتی ہے‘ فلم بھول بھلیاں 3 کا ٹیزر ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم  ’بھول بھلیاں 3‘ کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا فلم کا سنسنی خیز ٹیزر  ریلیز کردیا گیا۔

    ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً دو منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جس میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، اور ودیا بالن کو فلم بھول بھولیا 3 کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو کا آغاز ودیا بالن کے وائس اوور سے ہوتا ہے جب وہ ایک عورت کو اپنا تخت دوسرے شخص کو دینے پر کچھ بولتی ہیں، ودیا کی اس فلم میں مونجولیکا کے طور پر ہی واپسی ہوئی ہے، مونجولیکا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ تم اسے کتنی بار مجھ سے چھینو گے؟ یہ میرا تخت ہے، میرا۔

    فلم میں کارتک آریان روح بابا کے کردار کو دہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جسے بھوت کا سامنا کرنا ہے، کارتک کہتا ہے کہ ’’لوگ بیوقوف ہیں جو بھوتوں سے ڈر جاتے ہیں‘‘۔

    ٹیزر میں کارتک آریان اور ترپتی ڈمری کے درمیان رومانس کی ایک جھلک بھی دکھائی دیتی ہے، اس  ہارر کامیڈی کے ٹیزر میں راجپال یادو، سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر بھی شامل ہیں۔

    Bhool Bhulaiyaa 3 | Teaser | Kartik Aaryan, Vidya Balan, Triptii Dimri |Anees Bazmee |Bhushan Kumar (youtube.com)

    فلم کے تیسرے حصے کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جب کہ اسے پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    واضح رہے کہ بھول بھلیا سب سے پہلے 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، اس فلم میں اکشے کمار کے ہمراہ ودیا بالن اور امیشا پٹیل مرکزی کرداروں میں نظر آئی تھیں۔

    بعد ازاں 2022 میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی کو فرنچائز میں شامل کیا گیا تھا۔

    جب کاسٹ میں نئے چہرے شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تو شائقین کو خاصی مایوسی ہوئی تھی کیوں کہ وہ فلم کے دوسرے حصے میں اپنے پسندیدہ ہیرو اکشے کمار کو ہی دیکھنا چاہتے تھے لیکن جب فلم ریلیز ہوئی تو یہ بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

  • ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری سے متعلق پروڈیوسر کا اہم بیان آگیا ہے۔

    گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بالی ووڈ ‘بھول بھلیاں 3′ میں نامور پاکستانی اداکار فواد خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

    تاہم اس حوالے سے فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم میں فواد خان کی انٹری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

    پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا کہ فواد خان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3′ میں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

    واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیاں 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔