Tag: بھول چوک معاف

  • وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    ورون دھون کے ساتھ فلم ’بے بی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ وامیکا گبی نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    انہوں نے اداکاری کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ کلاسک فلم ’جب وی میٹ‘ میں مختصر کردار سے کیا، تاہم اب وہ راج کمار راؤ کی فلم ‘بھول چوک معاف’ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گی۔

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    فلم ‘بھول چوک معاف’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر، وامیکا گبی نے بھارتی میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ وامیکا نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی آنے والے دنوں میں شادی سے متعلق کچھ سوچا ہے، میں ابھی فلحال شادی کے بارے میں کچھ بھی پلان نہیں کررہی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ نہ ہی میں یہ سوچتی ہوں کہ مجھے کس طرح اور کس سے شادی کرنی چاہیے، میرے دماغ میں ابھی شادی وغیرہ کے لیے کچھ نہیں ہے۔’

    وامیکا گبی نے کہا کہ شادی کے لیے جب کوئی ایسا ملے گا اور مجھے شاندار شادی کے خواب آنے لگیں گے تو میں ضرور بتاؤ گی کہ میں کیا خواب دیکھ رہی ہوں لیکن ابھی شادی کو لے کر میرا دماغ بلینک ہے۔

  • راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور ومیکا گبی کی فلم بھول چوک معاف کے ٹریلر  کو جاری کردیا گیا ہے۔

    کرن شرما کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مین راج کمار راؤ کو ایک عام آدمی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ تتلی (وامیکا گبی) سے گہری محبت کرتا ہے۔

    فلم میں راج کمار راؤ کا کردار، رنجن سرکاری نوکری حاصل کرکے تتلی کے ساتھ ساتھ شادی کرنے کے لیے پورے خاندان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    تقریباً تین منٹ کے ٹریلر میں راج کمار راؤ کو پریشان دیکھا گیا جہاں وہ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر شادی سے صرف ایک دن پہلے 29 کو ٹائم لوپ میں میں پھنس جاتے ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=nZEXRZMEd5Y

    یاد رہے کہ راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے ہنسی کا طوفان لیے یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔