لاہور: کمشنر نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید الاضحی پر کھلے عام سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کمشنر محمد علی رندھاوا نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام ڈی سیز کو احکامات جاری کردیے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جاری ہدایت میں کہا کہ عیدالاضحی پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، غیر قانونی، بغیر اجازت جانوروں کے سیل پوائنٹس کیخلاف بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے قربانی کی آلائشیں فراہم کردہ پلاسٹک بیگز میں ڈالیں، جگہ جگہ آلائشوں پر پرندے جمع ہوتے ہیں جس سے سول ایوی ایشن فلائٹ آپریشن کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔
کمشنر لاہور علی رندھاوا نے مزید کہا کہ گوشت ، آلائشوں کو کھلی جگہوں پر رکھنے والے پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی ہے۔