Tag: بھٹو

  • پاکستان بھر سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ملا تو کر کے دکھائیں گے: مراد علی شاہ

    پاکستان بھر سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ملا تو کر کے دکھائیں گے: مراد علی شاہ

    گڑھی خدا بخش: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے، اگر پاکستان بھر سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہمیں دیا جائے تو اس ہدف کو پورا کرنے میں بھی کام یاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج گڑھی خدا بخش میں بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان سے ٹیکس کا معاملہ ہمیں دیکھنے دیا گیا تو اس میں بھی کام یابی حاصل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آج ہم شہید بھٹو کی 40 ویں برسی کے لیے جمع ہوئے ہیں، شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا، ملک کو اکٹھا کیا، بھٹو صاحب نے آپ کو آواز دی، طاقت دی، اب بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں مشن آگے بڑھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ذوالفقارعلی بھٹوکو کس جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی

    مراد علی شاہ نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے خود مانا کہ وہ حکومت نہیں کر سکتی، تو ہمیں موقع دو ہم پورے پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور وفاق میں عوام کی خدمت کرے گی۔

    خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چالیس ویں برسی ملک بھر میں منائی جا رہی ہے، اس موقع پر پی پی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

  • ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا پیغام

    ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا پیغام

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو ذوالفقار بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کے نظریے پر کاربند رہنا میرا نصب العین ہے، جوہری پروگرام کی بنیاد شہید بھٹو نے رکھی تھی۔ شہید بھٹو نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر ثابت قدم ہیں، قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی۔ بھٹو نے عوام کو عزت اور وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی۔ پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کمزور کرنے والوں کے سامنے مضبوط رکاوٹ ہے۔

  • ن لیگ نے سی پیک پر قبضہ کر لیا ہے: بلاول بھٹو

    ن لیگ نے سی پیک پر قبضہ کر لیا ہے: بلاول بھٹو

    حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیگ کی حکومت نے سی پیک پرقبضہ کرلیاہے، عوام جانتے ہیں سی پیک کااصل خالق کون ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹرن روٹ نظرانداز کر کے سی پیک کو متنازع بنایا گیا، ن لیگ سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے. سب جاتے ہیں کہ آصف زرداری نے سی پیک کو متعارف کرایا تھا.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل بہت پرانے ہیں، بلوچ عوام کے ساتھ ناانصافیاں اور انہیں محروم رکھا گیا، آمریت نے بلوچوں کو بہت دکھ دیے.

    ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ میرا بلوچستان کے عوام سے زبان، تہذیب اور ثقافت کا رشتہ ہے. میرے اور آپ کے دکھ سکھ ایک جیسے ہیں، میں نے اپنی ماں کی لاش اٹھائی ہے، اپنے دکھوں کو اپنی طاقت میں بدلا،جمہوریت کو بہترین انتقام سمجھا، غم کوعزم میں بدلا اورپاکستان کھپےکانعرہ بلند کیا۔

    نقیب اللہ محسود کی ہلاکت، بلاول بھٹو نے تحقیقات کا حکم دیدیا

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب بلوچستان کےساتھ ظلم نہیں ہونے دے گی، بلوچستان کو ترقی، تعلیم اور وسائل سے محروم رکھا گیا، بی بی شہید نے اپنے آخری منشور میں بلوچستان کا واضح پروگرام دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بلوچ قوم کے زخموں سےواقف تھے، آصف زرداری پہلےصدر تھے، جنہوں نے بلوچ عوام سے معافی مانگی، اقتدارمیں آتے ہی آمر کو ایوان صدر سے باہر نکال دیا، پیپلزپارٹی کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ دیا، 18 ویں ترمیم کی،متفقہ آئین دیا۔ آپ کی طاقت سے ہم 2018کاالیکشن جیت کرترقی لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔