Tag: بھٹو کا پوتا

  • بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر نے نئی پارٹی لانچ کرنیکا اعلان کردیا

    بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر نے نئی پارٹی لانچ کرنیکا اعلان کردیا

    کراچی: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار جونیئر نے نئی پارٹی لانچ کرنیکا اعلان کردیا۔

    ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ فاطمہ بھٹو کی لندن سے واپسی پر پارٹی لانچ کریں گے، اہم شخصیات نے رابطے کیے ہیں، موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے جائیں گے۔

    ذوالفقار جونیئر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ اور علاقائی خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرینگے، کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیے دریائے سندھ میں پانی ہوگا تو انکے گھر آٹا آئےگا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا

    خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو دو سال قبل کراچی میں ہی اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی شادی اگرچہ سادگی سے ہوئی مگر کئی روایتی رسومات ادا کی گئیں اور ان کے بھائی ذوالفقار جونیئر نے انھیں دادی (نصرت بھٹو) کا امام ضامن باندھا۔

    انھوں نے مزید بتایا تھا کہ نکاح کی تقریب دادا ( سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو) کی لائبریری میں منعقد ہوئی جو کہ ان کی پسندیدہ ترین جگہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/zulfikar-ali-bhutto-currency-note/