Tag: بھٹو کی برسی

  • ذوالفقار بھٹو کی برسی: لاڑکانہ جلسے کے لیے پولیس کا سیکورٹی پلان جاری

    ذوالفقار بھٹو کی برسی: لاڑکانہ جلسے کے لیے پولیس کا سیکورٹی پلان جاری

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ جلسے کے لیے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر پولیس نے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش، نو ڈیرو کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

    ایڈشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ برسی کے موقع پر سیکورٹی معاملات سنبھالنے کے لیے گڑھی خدا بخش، نوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہل کاروں تعینات ہوں گے۔

    ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ مختلف اضلاع کے 26 ایس ایس پیز گڑھی خدا بخش میں ڈیوٹی دیں گے، 6 ایس پی ٹریفک اور 700 ٹریفک اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق اسپیشل برانچ کے 700 اہل کار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے، سکھر و دیگر ریجنز کی لیڈیز پولیس اہل کار بھی جلسہ گاہ میں تعینات ہوں گی، جب کہ پارکنگ زون جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بنائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چھبیس مارچ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے جان دے دی لیکن نظریے سے یو ٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں۔

  • بھٹو کی برسی : صوبہ سندھ میں چار اپریل بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان

    بھٹو کی برسی : صوبہ سندھ میں چار اپریل بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : حکومت سندھ نے 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے سلسلے میں حکومت سندھ نے4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق چار اپریل کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔

  • بھٹو کی برسی پر25ملین روپے جاری ہونے تحقیقات کی جائیں،  بلاول بھٹو زرداری

    بھٹو کی برسی پر25ملین روپے جاری ہونے تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے حکومت سندھ نے 25ملین روپے جاری کیے ہیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس حوالے سے فوری انکوائری کرائی جائے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پارٹی اپنے فنڈ اور وسائل سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر ہونے والے تمام اخراجات کر رہی ہے اور کسی بھی حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے کہ یہ فنڈ کس نے اور کیسے جاری ہوئے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے برسی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے تاہم بلاول بھٹو کے بیان میں صرف 25 لاکھ جاری کرنے کا نوٹس لینے اورتحقیقات کرنے کی بات کی گئی ہے۔