Tag: بھکاری مافیا

  • لاہور ہائی کورٹ کی بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنانے کی ہدایت

    لاہور ہائی کورٹ کی بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنانے کی ہدایت

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی بیگری ایکٹ پرعمل درآمد کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے نفیر اے ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے قانون بنایا گیا، عدالت نے حکومت کو صوبے بھر سے بھکاری مافیاختم کرنےکاحکم دیا۔

    عدنان احسان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سرکاری محکمے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے، بیرون ملک بھی بھکاری مافیابدنامی کا باعث بن رہاہے، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے۔

    مزید پڑھیں : بیرونی ممالک سے کتنے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3ماہ میں عدالتی حکم پرعمل درآمد کرکےرپورٹ پیش کی جائے۔

    عدالت نے ہدایت کی بھکاری مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں ساتھ ہی بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹر فعال کئے جائیں۔

    عدالت نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکےرپورٹ لائیں۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 3ماہ کیلئے ملتوی کر کے رپورٹ طلب کرلی۔

  • بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی

    بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی

    لاہور: پنجاب میں زبردستی بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کیلئے کابینہ کوبھجوا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے۔

  • کراچی میں گداگروں کی یلغار، بھکاری خطرے کا باعث بن گئے

    کراچی میں گداگروں کی یلغار، بھکاری خطرے کا باعث بن گئے

    کراچی : شہر قائد میں گداگروں نے عوام کا جینا محال کردیا، شہر میں بھکاری مافیا کے پانچ گروپ سرگرم ہیں، جو بھیک کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں تین سال کے دوران گداگروں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ہوگیا۔ کراچی سمیت ملک بھرمیں گداگرسیکورٹی رسک بھی بن سکتے ہیں، کراچی میں ہر چورنگی چوراہے پر فقیروں کاغیراعلانیہ قبضہ ہے، چپے چپے میں موجود گداگروں اورفقیروں کی یلغار پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں۔

    شہر میں بھکاری مافیا کے پانچ بڑے گروپ متحرک ہیں، گروپ کے سرغنہ خواتین اور بچوں کے ذریعے بھیک۔منگواتے ہیں، تپتی دھوپ میں پورا پورا دن یہ فیقر اپنے مفاد کے لئے شیر خوار بچوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

    بھکاریوں نے شہریوں کے جیبوں سے پیسے نکلوانے کے کئی طریقے ایجاد کرلیے ہیں، رہورٹ کے مطابق کراچی میں بھکاریوں کی تعداد میں تین سال میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کراچی کے ایک سگنل پر پانچ سے آٹھ فقیر موجود ہوتے ہیں، بھکاریوں کے روپ میں چور اور اسٹریٹ کریمنلز بھی سرگرم ہیں۔ بھکاری گروپ کچی آبادیوں میں قبضہ مافیا کے لیے بھی کام کرتا ہے۔ شہر کے سگنلز پر شاید ہی کوئی گاڑی ہو جس کے سوار سے فقیراللہ کے نام پر سوال نہ کریں ۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان فقیروں کے بھیس میں سبھی گداگرہیں ؟ میلے کچیلے کپڑے پہنے ہاتھ پھیلائے کوئی امن دشمن تو نہیں گھوم رہا؟

    شہر اورملک کے چپے چپے میں موجود فقیروں کو کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے یا ان کا بہروپ دھار کر خود بھی تباہی پھیلاسکتا ہے۔ کیا ان گداگروں کو دیکھنے بھالنے والا کوئی ہے؟کیا ان پر نظر رکھنا اورممکنہ خطرے سے نمٹنےضرور ی نہیں ؟؟