Tag: بھگڈر

  • مکہ: مسجد الحرام میں بھگدڑ،اٹھارہ زائرین زخمی

    مکہ: مسجد الحرام میں بھگدڑ،اٹھارہ زائرین زخمی

    مکہ : سعودی شہر مکہ میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الحرام میں بھگدڑ کے نتیجے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بھگدڑ کا واقعے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا جب بڑی تعداد میں مسلمان شب قدر کی تلاش میں رمضان المبارک کی 27ویں رات کو عبادت کے لیے اکھٹے ہوئے تھے.

    سعودی عرب کے محکمہ صحت کے مطابق تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کر دگئی تھی.

    یاد رہے کہ گذشتہ سال حج کے موقع پر ہی منٰی میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 769 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں معتمرین رمضان المبارک کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ آتے ہیں،خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں یہاں لوگوں کا رش بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے.

  • ممبئی:روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان کی آخری رسومات میں بھگڈر،18افراد جاں بحق

    ممبئی:روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان کی آخری رسومات میں بھگڈر،18افراد جاں بحق

     بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات کے موقع پر بھگڈر مچنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق داؤدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا برہان الدین کے ہزاروں چاہنے والے ان کے آخری دیدار کے لئے ممبئی کے علاقے مالا بار ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سیفی محل کے باہر جمع تھے کہ کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

    بھگدڑ مچنے کی وجوہات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا، پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ایک سو دو سالہ سیدنا برہان الدین گذشتہ روز ممبئی میں نیند کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

    ان کی آخری رسومات آج بھنڈی بازار کے علاقے میں اداکی جائیں گی، یاد رہے کہ بوہری جماعت کے پیشوا برہان الدین گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔