Tag: بھیجنے سے انکار

  • برطانیہ کا یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار

    برطانیہ کا یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکار

    لندن : برطانیہ نے روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کیلئے اپنے فوجیوں کو بھیجنے سے انکار کردیا۔

    برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے فوجیوں کو یوکرین نہیں بھیجے گا کیونکہ یہ وقت مناسب نہیں ہے کہ برطانوی افواج یوکرین جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشی سوناک نے کہا کہ کسی بھی صورت برطانوی فوجی موجودہ تنازعہ میں لڑنے کے لیے یوکرین نہیں بھیجے جائیں گے۔

    برطانوی وزیراعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیردفاع جو کہہ رہے تھے ان کا مطلب یہ تھا کہ مستقبل میں ایک دن یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم یوکرینی فوجیوں کی تربیت یوکرین میں کریں، لیکن یہ ایک طویل مدتی چیز ہے، فلحال ابھی موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل برطانیہ کے اعلیٰ دفاعی اہلکار گرانٹ شیپس نے ٹیلی گراف کو پہلے بتایا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع یوکرین کی سرزمین پر یوکرین کے فوجیوں اور افسران کو تربیت دینے کے لیے برطانوی فوجیوں کو تعینات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے تاہم اب برطانوی وزیراعظم نے اس امکان کو فوری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ موجودہ حالات میں اپنی فوج یوکرین ہرگز نہیں بھیج سکتا۔

  • پیٹرول کی قیمت کم ، کرایوں میں کمی نہ ہوئی

    پیٹرول کی قیمت کم ، کرایوں میں کمی نہ ہوئی

    کراچی: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو ہوگیا لیکن ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

     پٹرول کی قیمتیں توکم ہوگئیں لیکن بسوں اور ویگن جس پر سفر عام آدمی کرتاہے اس کے کرایے ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کم نہیں ہوئے ،سب ہی واقف ہیں کہ بس ہو رکشہ یا ٹیکسی اب یہ پیٹرول یا ڈیزل پر نہیں بلکہ سی این جی اور ایل پی جی پر چلائی جاتی ہیں ۔

    لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ کی یہ لاعلمی ہے یا کچھ اور عوام کے لیئے کرائے ڈیزل اور پیٹرول کے حساب سے لیئے جاتے ہیں، یعنی اندھیر نگری چوپٹ راج ، ماضی میں جب ڈیزل پٹرول سے سستا تھا یویہی ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں ڈیزل سے چلا تے اور پیسے پٹرول کے وصول کرتے تھے اب جبکہ ملکی تاریخ میں پٹرول نوروپےتینتالیس پیسے سستاہو چکاہے تو ٹرانسپورٹرز بضد ہیں کہ قیمتیں تو تب کم کریں گے جب ڈیزل کی قیمت اور کم ہو، ساتھ میں ہے دھمکی کہ ایسا نہ ہوا تو ہڑتال ہوگی۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشادبخاری کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ کے اخراجات پہلے ہی بہت بڑھ چکے ہیں۔ ڈیزل تیرانوے روپے ہوگا تو کرایوں میں کمی کرینگے۔کراچی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریلوے حکام نے بھی کرایوں میں کمی نہ کرنے کااعلان کردیا۔

     سوال یہ ہے کہ کیا محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کیا ہے،کیا ٹرانسپورٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، کیا ملک میں مو جود ٹرانسپورٹ ما لکان اتنے طاقتور ہیں کہ حکومتی محکمے ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں وجہ کچھ بھی ہونتیجہ یہ کہ قیمتوں میں کمی سے ریلیف عام آدمی تک نہیں پہنچ پا ئے گا۔

  • ٹرانسپورٹرزکا کراچی سے اندرونِ ملک مال برادارگاڑیاں بھیجنے سے انکار

    ٹرانسپورٹرزکا کراچی سے اندرونِ ملک مال برادارگاڑیاں بھیجنے سے انکار

    کراچی : ٹرانسپورٹرز نے پنجاب میں گاڑیوں کی پکڑدھکڑ سے تنگ آکر کراچی سے اندرونِ ملک مال بردارگاڑیاں نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پنجاب سمیت دوسرے شہروں میں کنٹیرز کو حکومت کی جانب سے ضبط کئے جانے اور پھر اُنہیں راستے بلاک کرنے کے لئے استعمال کرنے پر ٹرانسپورٹرز نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اندرونِ ملک مال بردار گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کی پکڑدھکڑ ہورہی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیاں اندرونِ ملک نہیں بھیج سکتے، ٹرانسپورٹرز کے انکار کے بعد کراچی کی بندرگاہ پر کارگو جمع ہونے لگا ہے، حکومت پنجاب نے مال بردار گاڑیاں تحویل میں لے کر راستے بند کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو سامان مطلوبہ مقامات تک پہنچانے میں تاخیر ہورہی ہے۔