Tag: بھینس کالونی

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی : نیا سال شروع ہوتے ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا ، کچھ نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے اطہر کے سینے پر گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی، طہر نامی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا،۔

    ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نےمزاحمت کی ، واقعےکےوقت جاں بحق شخص کےہمراہ اسکابھائی بھی موجودتھا۔

    واقعے کی جگہ سےایک پستول ملاہے تاہم مزیدتفتیش جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مقتول کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اطہر بھینس کالونی میں باڑے میں کام کرتا اور ایک سال پہلےشادی ہوئی تھی۔

    ماموں کا کہنا تھا کہ اطہر ایک ہفتےقبل سکھر سےکراچی آیا تھا، بھتیجا نجم اور بھانجا دونوں موٹرسائیکل پر روٹی لینے نکلے تھے، ڈاکوؤں نےنجم اور اطہرکو روکنے کا اشارہ کیا اور دونوں سےکچھ نہ ملنے پرڈاکوؤں نے اطہرکے سینے پرگولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی کی شناخت55سالہ امین کے نام سے ہوئی تاہم اسے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بھینس کالونی میں موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کی واردات، فوٹیج سامنے آ گئی

    بھینس کالونی میں موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کی واردات، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کی واردات ہوئی ہے جس کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے، تازہ واردات بھینس کالونی روڈ نمبر 3 پر کی گئی جس میں شہریوں سے لوٹ مار کی گئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، موٹر سائیکل سوار دو شہریوں نے جیسے ہی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے روکی، پیچھے سے ایک اور موٹر سائیکل آ کر رک گئی۔

    ملازمت پیشہ شہری سے 2 ہزار لوٹنے والے پولیس اہلکار معطل

    ایک لٹیرے نے اترتے ہی نیفے سے پستول نکال کر شہری کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا، موٹر سائیکل چلانے والے شہری نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، چند سیکنڈ تک لٹیرا شہری سے مزید چیزیں مانگتا رہا اور پھر دونوں لٹیرے بہ آسانی فرار ہو گئے۔

    ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • کراچی میں شدید گرمی،  باڑوں میں گائیں دم توڑ گئیں

    کراچی میں شدید گرمی، باڑوں میں گائیں دم توڑ گئیں

    کراچی: بھینس کالونی ودیگر علاقوں کے باڑوں میں شدید گرمی کے باعث گائیں دم توڑ گئیں، جس سے دودھ کے بڑے بحران کا اندیشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت سے بے زبان جانور بھی متاثر ہورہے ہیں، بھینس کالونی ودیگر علاقوں کے باڑوں میں گائیں گرمی کے باعث دم توڑ گئیں۔

    شدید گرمی کے باعث بڑی تعداد میں گائیں بیماری میں مبتلا ہے، ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باڑا مالکان کا کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں کی زندگی خطرہ میں ہے۔

    باڑا مالکان نے دودھ کا بڑا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھینسوں میں بیماری پھیلی ہے، دودھ کی پیداوار میں کمی آئی ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں۔

    باڑہ مالکان نے سندھ حکومت سےفوری جانوروں کی زندگی بچانے کے اقدامات کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے اسپتال میں کوئی سہولت موجود نہیں۔

  • کراچی میں  بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی ، بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک

    کراچی میں بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی ، بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک

    کراچی: بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھینسیں جل کر ہلاک ہوگئی جبکہ متعدد بھینسیں جھلس کر زخمی بھی ہوئیں۔

    باڑہ مالک نے بتایا کہ کئی بھینسیں جل کر ہلاک ہوچکی ہیں جبکہ زخمی بھینسوں کوفوری طور پر حلال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے سال 2020 میں بھی کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں بھینس کالونی میں آگ لگنے سے 25 باڑے جل گئے جبکہ 8 بھینسیں بھی مرگئی تھیں۔

    شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد سرجانی ٹاؤن کی بھینس کالونی میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بھوسے پر گرنے سے باڑے میں آگ لگ گئی ،جس نے متعدد باڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران 5 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاقت آباد اور بھینس کالونی میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم،ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان منظم طریقے سے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے، ملزمان بینک،منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افراد کو بھی لوٹتے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹرسائیکل،زیورات،نقدی،فون اورمسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جون کو کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد جان عالم کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق جان عالم پرانی سبزی منڈی میں انسپکٹر شفیق تنولی پر خودکش حملہ کرانے اور اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان پر بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

  • کراچی: ارشاد رانجھانی قتل کیس، ملزم رحیم شاہ گرفتار

    کراچی: ارشاد رانجھانی قتل کیس، ملزم رحیم شاہ گرفتار

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بھینس کالونی میں قتل کیے جانے والے ارشاد رانجھانی کے قاتل رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملوث ملزم یو سی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا، ارشاد رانجھانی کو پانچ روز قبل بھینس کالونی میں گولیاں ماری گئی تھیں۔

    ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی

    ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نہیں، بلکہ ڈکیتی کا ہے۔

    عامر فاروقی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں رحیم شاہ نے فائرنگ کی، ارشاد رانجھانی اور رحیم شاہ دونوں کے خلاف جرائم کا ریکارڈ موجود ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ارشاد رانجھانی پر 2014 میں اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے 2 مقدمات درج ہوئے، ارشاد کے خلاف اب تک 6 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پانچ دن قبل کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یو سی چیئرمین رحیم شاہ نے سندھی قوم پرست پارٹی کے مقامی رہنما ارشاد رانجھانی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ارشاد رانجھانی قتل کیس میں پولیس بھی ملوث ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    قاتل رحیم شاہ اور پولیس کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی ڈکیت تھا، یو سی چیئرمین رحیم شاہ کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس سے کیس الجھ گیا، زخمی ایمبولینس میں لیٹا ہوا تھا اور پولیس اسے اسپتال کی بجائے تھانے لے جا کر اس سے پوچھ گچھ کرتی رہی۔

  • بھینس کالونی : فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ مل گیا

    بھینس کالونی : فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ مل گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں ہلاک مبینہ ڈاکو ارشاد رانجھانی کا کرمنل ریکارڈ مل گیا، تین بار گرفتار ہوچکا ہے، یوسی چیئرمین کا کہنا ہے کہ لوٹنے کی کوشش ہوئی تو میں نے اپنے بچاؤ میں گولیاں چلائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کے ہلاک ہونے کے واقعے کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں، پولیس کو ارشاد رانجھانی کیخلاف اس کے گزشتہ جرائم کاریکارڈ مل گیا ہے، ارشاد رانجھانی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ارشاد رانجھانی دو ہزار تین سے تیرہ تک ڈکیتی اورغیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تین بار گرفتار ہوکر حوالات کی سیر کرچکا ہے ہوا، ڈیفنس نارتھ ناظم آباد اور بہادر آباد تھانوں میں گرفتاری کے وقت کی تصویریں بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب ارشاد کو گولیاں مارنے والے یوسی چیئرمین رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ لوٹنے کی کوشش کی گئی تو گولیاں چلائیں، انہوں نے کہا کہ ارشاد اور اس کے ساتھیوں نے پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی تو گاڑی کے اندر سے ہی فائر کیے۔

    رحیم شاہ کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ڈکیت کو گولیاں مار کر زخمی کیا، واقعہ ہوتے ہی ون فائیو پر کال کرکے ایمبولنس کا کہا تھا، پولیس والے ارشاد کو ایمبولینس میں ڈال کر لے گئے مجھے تھانے آنے کا کہا تو میں تھانے چلا گیا، پولیس نے اسے اسپتال دیر سے کیوں پہنچایا اس کا مجھے کوئی علم نہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں  یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    ارشاد  رانجھانی کے بھائی نے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ ارشاد رانجھانی قوم پرست جماعت جئے سندھ تحریک کا مقامی صدر تھا۔ واضح رہے کہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جسٹس فار ارشاد رانجھانی کے نام سے ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، سوشل میڈیا پہر لوگوں نے ارشاد کی ہلاکت پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

  • کراچی : یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی : یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی: دو روز قبل بھینس کالونی میں یوسی چیئرمین کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کی ہلاکت سے متعلق واقعے کی مزید فوٹیجز منظرعام پر آگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نوجوان کو  مبینہ ڈاکو قرا دے کر گولی مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے سڑک پر ہی عدالت لگا کر ارشاد رانجھانی کو گولیاں ماریں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی ڈکیت ایمبولینس میں لیٹا ہوا ہے اور پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ مبینہ زخمی ڈکیت کو پولیس پہلے اسپتال کے بجائے تھانے لے جاکر پوچھ گچھ کرتی رہی۔

    دوسری جانب یوسی چیئرمین رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب وہ بینک سے رقم لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس کا پیچھا کررہے تھے، قریب آنے پر گاڑی سے ہی ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی کر موٹر سائیکل سے گر گیا اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والا ڈکیت یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا، رحیم شاہ نے فائرنگ کی جس سے ڈکیت زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ گیا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈکیت سے نائن ایم ایم پستول ملی تھی، رحیم شاہ واقعے کا مدعی ہے اور اسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ارشاد رانجھانی ڈاکو تھا یا نہیں اسے اپنے دفاع میں مارا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے؟  ایک نوجوان کو سڑک پر گولیوں سے بھون دیا گیا اور ہجوم تماشہ دیکھتا رہا، زخمی کو کسی نے اسپتال منتقل نہیں کیا حتیٰ کہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔

    علاوہ ازیں فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں موجود ایک شخص زخمی کی مدد کرنے اورویڈیو بنانے سے روکتا رہا۔ سوشل میڈیا پر جسٹس فار ارشاد کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

    لوگ کہتے ہیں کہ رحیم شاہ نے جھوٹا الزام لگا کر ارشاد رانجھانی کو قتل کیا، ایک صاحب نے لکھا کہ رانجھانی کو ایمبولینس میں دوبارہ گولیاں ماری گئیں تاکہ وہ دم توڑ جائے۔ ارشاد قوم پرست جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ ٹوئٹر پر ہی بتایا گیا کہ گھر پر لاش پہنچی تو ارشاد کی ماں بھی صدمے سے دم توڑ گئی۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ نے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نوجوان ارشاد رانجھانی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا یہ سب دیکھ کر افسوس ہوا، امید ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم کو گرفتار کرکے ارشاد کو انصاف فراہم کریں گے۔

  • بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں مقامی رہنما کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بم رکھ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں ایک کلو بارودی مواد تھا، جس میں ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی،بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • کراچی: بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی: بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی : بھینس کالونی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کرلیا۔

    نصرت بھٹو کالونی سے ایک خاتون کی لاش ملی۔ پولیس حکام کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر آصف نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

    جاں بحق افراد کی شناخت اسماعیل اور سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیں نصرت بھٹو کالونی سے شاہین نامی خاتون کی لاش ملی ہے۔